Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

ایک نوجوان عالم دین کو نصیحت

Urdu · 1 min read

ایک نوجوان عالم دین، محمد طلحہ ندوی(بجنور) 26 مارچ 2019کو ملاقات کے لیے میرے آفس میں آئے، اور نصیحت کی درخواست کی، تو میں نے ان کو یہ نصیحت کی

(1) رسول اللہ ﷺ کی حدیث کے مطابق آپ ٹھہر ٹھہر کر بولنا سیکھیں، کبھی تیز تیز نہ بولیں، تاکہ سننے والا ہر بات کو پکڑتا چلاجائے، یہی طریقہ رسول اللہ کا تھا أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّى اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، کَانَ یُحَدِّثُ حَدِیثًا لَوْ عَدَّہُ العَادُّ لَأَحْصَاہُ(صحیح البخاری، حدیث نمبر3567؛ صحیح مسلم، حدیث نمبر2493)۔ یعنی رسول اللہ ﷺ کوئی بات اس طرح بولتے تھےکہ اگر کوئی گننے والا گننا چاہتا تو شمار کرلیتا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

(2) سیاسی مسائل، اور شکایت کے مسائل اور دینی اختلاف کے مسائل پر بولنا بالکل چھوڑ دیں،ان کو ممنوعات کلام میں شمار کریں۔ اگر آپ نے ان دونصیحتوں پر عمل کیا، تو ان شاء اللہ، آپ ایک نئے انسان بن جائیں گے۔

نوٹہر انسان کو اس کے خالق نے کسی خاص صلاحیت کے ساتھ دنیا میں بھیجا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے اس عطیۂ الٰہی کو دریافت کرے، اور اس کو منصوبہ بند انداز میں استعمال کرے۔ (الرسالہ، جون 2019)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content