Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

اعتراف

Urdu · 2 min read

بھوپال کے قریب ایک گاؤ ں کا واقعہ ہے ۔ لوگ عام طور پر جاہل اور نماز وغیرہ سے بے تعلق تھے۔ ایک عالم اس گاؤ ں میں جانے لگے ۔ انہوں نے لوگوں کو غیرت دلائی اور ان کو جوڑ کر نماز پر آمادہ کیا اور وہاں جمعہ بھی قائم کیا ۔ اب وہاں پنج وقتہ نماز اور جمعہ ہونے لگا۔

اس کے بعد ایسا ہوا کہ شاہ محمد یعقوب مجددی (1339-1203ھ) کا اس گاؤ ں میں جانا ہوا۔ اگلے دن جمعہ تھا ۔ لوگو ں نے کہا کہ آپ کل تک یہاں ٹھہریں اور کل آپ ہی یہاں جمعہ پڑھائیں۔ حضرت شاہ صاحب کی نظر مسئلہ پر گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے چھوٹے گاؤ ں میں مسئلہ کی رو سے جمعہ کی نماز جائز نہیں ۔ یہ کہہ کر وہ شہر واپس آگئے تاکہ یہاں جمعہ کی نماز ادا کر سکیں۔

اس کے بعد مذکورہ عالم کا اس گاؤ ں میں جانا ہوا۔ انہوں نے دیکھا کہ وہاں نماز کا نظام ٹوٹ گیا ۔ لوگوں نے اپنے گاؤ ں میں نماز جمعہ کی ادائیگی چھوڑ دی اور کسی بڑے مقام پر بھی جمعہ پڑھنے کے لیے نہیں گئے ۔ لوگوں نے شکایت کی کہ آپ نےیہاں جمعہ قائم کر دیااور حضرت پیر صاحب آئے تھے تو انہوں نے بتایا کہ اس گاؤ ں میں جمعہ کی نماز جائز ہی نہیں ۔ چنانچہ ہم نے جمعہ پڑھنا چھوڑ دیا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

مذکورہ عالم یہ صورت دیکھ کر بہت پریشان ہوئے اور فوراً روانہ ہو کر حضرت شاہ صاحب کے پاس پہنچے۔ انہوں نے حضرت شاہ صاحب سے پوچھا کہ کیا آپ نے گاؤ ں والوں سے یہ کہا ہے کہ یہاں جمعہ کی نماز جائز نہیں ۔ حضرت شاہ صاحب نے کہا ہا ں میں نے کہا ہے ۔ اور مسئلہ تو یہی ہے ۔ مذکورہ عالم نے کہا کہ حضرت آپ درست فرماتے ہیں۔ مگر صورت حال یہ ہے کہ اس گاؤ ں کے لو گ نماز چھوڑے ہوئے تھے۔ ان کو کہہ سن کر نماز کی طرف متوجہ کیا ہے۔ شرائط جمعہ کے مسائل اپنی جگہ صحیح ہیں۔ مگر ابھی ان لوگوں میں اتنی رغبت نہیں کہ وہ جمعہ کی خاطر سفر کر کے باہر جائیں اور مرکزی مقام پر جمعہ کی نما زادا کریں۔ ان کے مزاج کی رعایت کرتے ہوئے میں نے وہاں جمعہ کی نماز شروع کرادی تھی تاکہ کسی طرح وہ عادی ہو جائیں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

حضرت شاہ محمد یعقوب مجددی نے یہ سنا تو فرمایا کہ آپ بالکل صحیح کہتے ہیں ۔ مجھ سے غلطی ہوگئی۔ اس کے بعد اگلے جمعہ کو وہ دوبارہ گاؤ ںمیں گئے اور لوگوں سے کہا کہ مذکورہ عالم کا جمعہ قائم کرنا بالکل صحیح تھا۔ ’’اصل یہ ہے کہ میں نے متن دیکھا تھا، حاشیہ نہیں دیکھا۔ حاشیہ میں وہ مسئلہ موجود ہے جو مولوی صاحب نے تم لوگوں کو بتایا ۔ اب تم لوگ پہلے کی طرح یہاں نما زادا کرو ‘‘۔ اس کے بعد خو دوہاں کے لوگوں کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔ پھر شہر واپس آئے۔

other sourceWords of another person or source

(الرسالہ، اپریل 1981)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content