Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

تنگ ذہنی نہیں

Urdu · 1 min read

مولانا بدرجمال اصلاحی (42 سال) ملاقات کے لیے آئے۔ وہ سرا ئمیراعظم گڑھ کے رہنے والے ہیں اور آج کل جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ میں استاد ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عرب عالم محمد المجذوب کی ایک کتاب مشاہداتی فی الہند ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے تفصیل سے میرا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ وحید الدین خاں جس انداز میں دین کی خدمت کر رہے ہیں ، وہی آج دین کی خدمت کرنے کا صحیح طریقہ ہے، وغیرہ۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

مولانا بدرجمال صاحب نے بتایاکہ ایک عالمِ دین سعودی عرب گئے۔ وہاں ان کی ملاقات شیخ محمد المجذوب سے ہوئی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وحید الدین خاں کا آپ نے اپنی کتاب میں اتنے شاندار انداز میں تذکرہ کیا ہے۔ حالاں کہ وہ تو ایک بے حیثیت آدمی ہیں۔ شیخ محمد المجذوب نے جواب دیا کہ اس معاملہ میں آپ مجھے معاف رکھیں ۔ کیوں کہ آپ لوگوں (ہندستانی علما) کا ذہن بہت تنگ ہے۔ وہ اپنے سوا کسی کا اعتراف کرنا نہیں جانتے۔ (ڈائری، 4 فروری 1990)

other sourceWords of another person or source
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content