Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

پہلا اسکول

Urdu · 2 min read

علم کی اہمیت اسلام میں اتنی زیادہ ہے کہ ہر دوسری مصلحت پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔ موجودہ زمانے میں مسلمان تعلیم کے میدان میں دوسری قوموں سے پیچھے ہو گئے۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ موجودہ زمانے میں جو تعلیمی ادارے قائم ہوئے ، ان کے اساتذہ زیادہ ترغیرمسلم تھے۔ مسلمانوں کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ غیر مسلم استاد ہمارے بچوں کو خراب کر دیں گے ، اس لیے ان اداروں میں مسلمانوں کو داخل کرنا درست نہیں ۔ اس کے نتیجے میں مسلمان تعلیم میں بہت پیچھے ہو گئے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہ مصلحت درست نہ تھی۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اسلام کی تاریخ میں جو سب سے پہلا اسکول کھولا گیا، اس کے تمام استاد غیر مسلم تھے۔ یہ اسکول مدینہ میں مشرک قیدیوں کے ذریعہ کھولا گیا۔ بعض لوگ صفہ کو پہلا اسلامی مدرسہ کہتے ہیں ۔ مگرصفہ تربیت گاہ تھا، نہ کہ تعلیم گاہ۔ اسلام کی پہلی تعلیم گاہ یقیناً وہ ہے جو غزوہ ٔبدر کے قیدیوں کے ذریعہ مدینہ میں قائم کی گئی اور اس کےٹیچر سب کے سب مشرک اور غیر مسلم تھے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

حتیٰ کہ اس تعلیمی نظام کی بنا پرمدینہ میں مسائل بھی پیدا ہوئے۔ مثلاً مسنداحمد بن حنبل کی ایک روایت میں بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بدر کے قیدیوں کا فدیہ یہ مقرر کیا کہ وہ انصار کے بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں ۔ اس کے بعد ایک روز ایک لڑکا روتا ہوا اپنی ماں کے پاس آیا۔ ماں نے پوچھا تمہارا حال کیا ہے۔ اس نے کہا کہ میرے معلم نے مجھ کو مارا ہے جَعَلَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِدَاءَهُمْ ‌أَنْ ‌يُعَلِّمُوا ‌أَوْلَادَ الْأَنْصَارِ الْكِتَابَةَ، قَالَ فجَاء غُلَام يَوْمًا يبكى إِلَى أمه فَقَالَت مَا شَأْنك؟ فَقَالَ ضَرَبَنِي مُعَلِّمِى(مسند احمد، حدیث نمبر 2216)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہ قیدی سب کے سب اسلام کے دشمن تھے۔ ان کو چھوڑنے میں یہ اندیشہ تھا کہ وہ دوبارہ اسلام کے خلاف مسئلہ بنیں گے۔ اس کے باوجود انھیں تعلیم کی قیمت پر چھوڑ دیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ تعلیم کی اہمیت اسلام میں اتنی زیادہ ہے کہ ہر اندیشے کو نظر انداز کر کے اسے حاصل کرنا چاہیے۔ (الرسالہ، مارچ 1990)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content