Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

نائب رسول

Urdu · 1 min read

نائبِ رسول

قرآن میں ہے مَاذَا ‌أَجَبْتُمُ ‌الْمُرْسَلِينَ (28:65)۔ یعنی، تم نے پیغام پہنچانے والوں کو کیا جواب دیا تھا۔ اس کے تحت ابوالعالیہ رُفَیع بن مہران تابعی (وفات 93ھ)کہتے ہیں کہ دو باتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں تمام اگلے اور پچھلے لوگوں سے پوچھا جائے گا۔ ایک یہ کہ تم کس کی عبادت کرتے تھے۔ دوسرے یہ کہ تم نے رسولوں کو کیا جواب دیاكلمتان يسْأَل عَنْهُمَا الْأَولونَ وَالْآخرُونَ مَاذَا كُنْتُم تَعْبدُونَ وماذا ‌أجبتم ‌الْمُرْسلين (دقائق التفسیر لابن تیمیہ، جلد 2، صفحہ 225)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پیغمبر آخر الزماں کے بعد پیدا ہونے والے لوگوں کا امتحان مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ (تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا)کے بارے میں کیا ہے۔ آپ کے بعد کوئی رسول آنے والا نہیں۔ پھر کیا بعد کے لوگوں سے امتحان ساقط کر دیا گیا ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

میں سمجھتا ہوں کہ یہ امتحان جاری ہے۔ پہلے یہ امتحان رسول کی سطح پر لیا جاتا تھا، اب یہ امتحان ’’نائب رسول‘‘ کی سطح پرلیا جائے گا۔ مگرنائب رسول سے مراد رسمی قسم کے علما نہیں ہیں ۔ اس سے مراد وہ افراد ہیں جوحقیقی معنوں میں رسول کی دعوت لے کر اٹھیں ۔ جو واقعی طور پر اپنے زمانہ میں رسول کی نمائندگی کریں ۔ (ڈائری، 12 فروری 1989)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content