Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

مسلمانوں کی تعلیمی ضرورت

Urdu · 2 min read

عام طور پر یہ محسوس کیا جاتا ہےکہ مدرسے کی تعلیم مسلمانوں کی پوری ملی ضرورت کے لیے کافی نہیں ۔ مسلمانوں کے لیے اس کے سوا ایک اور متوازن تعلیمی نظام درکار ہے۔ اس فکر کے لوگوں کے نزدیک موجودہ زمانے میں مسلمانوں کے ملی احیا کے لیے اس قسم کا متوازی نظام ضروری ہے۔ ایک مسلم دانشور نے اس متوازی نظام کو ارتقائی نظامِ تعلیم (progressive educational system)کا نام دیا ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

راقم الحروف کے نزدیک مدارس کا نظام بنیادی طور پر بالکل درست ہے۔ جس مقصد کے لیے یہ نظام بنایا گیا تھا، اس مقصد کو وہ بڑی حد تک پورا کررہا ہے۔ مدارس کے موجودہ نظام میں کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ،البتہ مدارس کے موجودہ نظام میں ایک اصلاح کی ضرورت یقینی ہے۔ اس اصلاح کا تعلق مزاج سے ہے۔ اس کو ایک لفظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کھلے پن (openness)کا مزاج پیدا کرنا۔

مسلمانوں کی دوسری ضرورت وہ ہے، جس کو ایک حدیثِ رسول میں ’بصیرتِ زمانہ‘ (صحیح ابن حبان،حدیث نمبر 361)کہا گیا ہے، یعنی زمانۂ حاضر سے واقفیت حاصل کرنا۔ اس معاملے میں مسلم اسکول، مسلم کالج اور مسلم یونیورسٹی کی صورت میں جو ماڈل اختیار کیا گیا، نتیجہ بتاتا ہےکہ وہ درست ماڈل نہ تھا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

راقم الحروف کے نزدیک اس معاملے میں وہ درست ماڈل ہے، جو مسیحی حضرات نے اختیار کیا۔ جیسا کہ معلوم ہے، مسیحی حضرات نے بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے کھولے ہیں،مگر وہ اپنے تعلیمی اداروں کو کرسچن اسکول، کرسچن کالج اور کرسچن یونیورسٹی نہیں قرار دیتے۔ وہ انھیں اسی قسم کا سیکولر تعلیمی ادارہ قرار دیتے ہیں جیسے کہ دوسرے سیکولر ادارے ہیں۔ اس معاملے میں درست طریقہ یہ ہےکہ ہر مسلم خاندان اپنے بچوں کے اندر اسلامی ذہن پیدا کرے، ہر مسلم گھر انفارمل ایجوکیشن کا مرکز بن جائے اور جہاں تک عصری تعلیم کی بات ہے، مسلم نوجوانوں کو اس طرح اعلیٰ سیکولر تعلیم دلائی جائے، جیسا کہ ملک کے دوسرے نوجوان کررہےہیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content