Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

علم اور تقوی

Urdu · 2 min read

علم اور تقویٰ

قرآن (2:282)میں ارشاد ہوا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور وہ تم کو علم دے گا وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ۔ سورۃ الانفال (8:29)میں کہا گیا ہے کہ اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو وہ تم کو فرقان عطا فرمائے گا (إِنْ تَتَّقُوا اللهَ ‌يَجْعَلْ ‌لَكُمْ ‌فُرْقاناً)۔ ایک اور جگہ سورۃ الحدید (57:28) میں ارشاد ہوا ہے کہ اللہ سے ڈرو... وہ تم کو روشنی عطا فر مائے گا جس میں تم چلو گے (اتَّقُوا اللهَ... يَجْعَلْ لَكُمْ ‌نُوراً ‌تَمْشُونَ ‌بِهِ)۔

Qur'anQuotes the Qur'an

امام مالک نے امام شافعی سے ان کی جوانی کی عمر میں نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا إِنِّي أَرَى اللهَ قَدْ أَ لْقَى عَلَى قَلْبِكَ نُورًا، ‌فَلَا ‌تُطْفِئْهُ ‌بِظُلْمَةِ الْمَعْصِيَةِ (الجواب الکافی لابن القیم، صفحہ 52)۔ یعنی، میں دیکھتا ہوں کہ اللہ نے تمہارے دل کو روشنی سے بھر دیا ہے تو تم اس کو گناہ کی تاریکی سے نہ بجھاؤ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

امام شافعی نے اپنے استاد وکیع بن الجراح سے اپنی ایک گفتگو کا ذکر اس طرح کیا ہے 

شَكَوْتُ إِلَى وَكِيعٍ سُوءَ حِفْظِي

فَأَرْشَدَنِي إِلَى تَرْكِ الْمَعَاصِي

وَأَخْبَرَنِي بِأَنَّ الْعِلْمَ نُورٌ

وَنُورُ اللهِ لَا يُهْدَى لِعَاصِي

میں نے اپنے استاد وکیع سے حافظہ کی خرابی کی شکایت کی تو انہوں نے مجھے نصیحت کی کہ گناہوں کو چھوڑ دو اور انہوں نے مجھے بتایا کہ علم روشنی ہے اور اللہ کی روشنی کسی گناہگار کو راستہ نہیں دکھاتی۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہاں علم سے مراد معلومات نہیں، معرفت ہے۔ ایک حقیقی معرفت تک پہنچنے کے لیے صرف یہ کافی نہیں کہ آدمی کے پاس الفاظ اور معلومات کا ذخیرہ ہو، بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے اندر صحت فکر ہو۔ اللہ کا ڈر آدمی کے اندر یہی صحت فکر پیدا کرتا ہے۔آدمی جتنا زیادہ سنجیدہ ہو اتنا ہی زیادہ اس کے اندر صحت فکر کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ چونکہ اللہ کا ڈر آدمی کو سب سے زیادہ سنجیدہ بناتا ہے، اس لیے اللہ کا ڈر آدمی کو سب سے زیادہ اس قابل بناتا ہے کہ وہ صحیح اور درست طریقہ پر سوچ سکے۔

اللہ کا ڈر آدمی کے الفاظ اور معلومات کے لیے ایسا ہی ہے جیسے سانچہ خام اشیا کے لیے۔ سانچہ خام اشیاء کو بامعنی صورت میں تبدیل کرتا ہے۔ اسی طرح اللہ کا ڈر الفاظ اور معلومات کو معرفت میں ڈھال دیتا ہے— کچھ علوم انسانی مدرسہ میں پڑھائے جاتے ہیں اور کچھ علوم خدا کے مدرسہ میں۔ (الرسالہ، اکتوبر1984)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content