برطانیہ کی یہودی ایکٹرس وینیسا ریڈگریو (Vannesa Redgrave, b. 1937) کو 1977ء میں ہالی وڈ کا بہترین انعام’’ آسکر ایوارڈ‘‘ ملا ہے ۔ مالٹا کے سفر میں ایک اخبار نویس نے اس سے سوال کیا ’’ کسی فن کار کے سیاسی نظریات کس حد تک عوام کو اس کے فن سے برگشتہ کر سکتے ہیں‘‘۔ ریڈ گریو نے جواب دیا ’’ میں نے ایک سامع کی حیثیت سےویگنر (Richard Wagner, 1813-1883) کی موسیقی کو سننے سے اس لیے کبھی انکار نہیں کیا کہ ظالم ہٹلر اس کو بہت پسند کرتا تھا‘‘۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔