Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Tameer-e-Shakhsiyat
Tameer-e-Shakhsiyat

زحمت میں رحمت

Urdu · 2 min read

ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے شیلے کا ذکر کیا اور کہا کہ پی۔بی۔شیلے (Percy Bysshe Shelley) ایک برٹش شاعر تھا۔ وہ 1792ء میں پیدا ہوا، اور 1822ء میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کا قول ہے کہ— ہمارے سب سے زیادہ شیریں نغمے وہ ہیں جو سب سے زیادہ پُر درد نغمے ہیں

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

Our sweetest songs are those that tell our saddest thoughts.

یہ کوئی سادہ بات نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں کو دردمند زندگی ملتی ہے انھیں کی زبان سے پُر سوز کلام جاری ہوتا ہے۔ پُر راحت اور پُر مسرت زندگی گزارنے والے کبھی پُرسوز کلام کی تخلیق نہیں کرسکتے۔ اِسی حقیقت کو فانی بدایونی نے اِن الفاظ میں نظم کیا ہے

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

زمانہ بَر سرِ آزار تھا مگر فانی تڑپ کے ہم نے بھی تڑپا دیا زمانے کو

جب کسی انسان کو خدا پُردرد زندگی دے تو یہ خدا کی طرف سے اس کے لیے ایک خاموش پیغام ہوتا ہے۔یہ اِس بات کی علامت ہے کہ خدا اُس انسان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو جگانا چاہتا ہے۔ خدا اس انسان کو انتہائی سنجیدہ انسان بناناچاہتا ہے۔ یہ خدا کی منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے۔ ایسے انسان کو چاہیے کہ وہ خدا کے فیصلے پر راضی ہو اور انسانیت کی تعمیر کی راہ میں اپنا وہ حصہ ادا کرے جو اس سے مطلوب ہے۔ یعنی اپنے سنجیدہ کلام اور پُردرد پیغام کے ساتھ لوگوں کی رہنمائی ۔

ایسا انسان گویا کہ خدا کی طرف سے ایک چنا ہوا انسان (choosen person) ہوتا ہے۔ اس کو خدا کی خصوصی رحمت کا ایک حصہ ملا ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں اس کو چاہیے کہ وہ خدا کا شکر گزار بندہ بنے۔ وہ اپنے آپ کو احساسِ محرومی کے منفی جذبے سے بچائے۔ وہ مکمل طورپر مثبت نفسیات والا ایک انسان بنے۔ تاکہ وہ خدا کے بندوں کے درمیان وہ اصلاحی رول اداکرسکے جو خدانے اس کے لیے مقدر کیا ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content