Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Tameer-e-Shakhsiyat
Tameer-e-Shakhsiyat

مقدمہ

Urdu · 2 min read

رابرٹ گرین (Robert Greene) ایک امریکن رائٹر ہے۔ اس کی پیدائش 1959ء میں ہوئی۔ وہ دنیا کی پانچ بیسٹ سیلنگ (best selling)کتابوں کا مصنف ہے۔ ایک مختصر ویڈیو میں اس نےاپنی کتاب The Laws of Human Natureکا تعارف کراتے ہوئے اعلیٰ شخصیت کی پہچان یہ بتائی ہے 

I want you to focus not on people's charming exterior, on their funny words, on their wit, on their charisma. Instead, focus on that deep inner quality, that core, character, because that's who they really are. Your character is creating what happens to you in life. There's the famous quote of the ancient philosopher Heraclitus ''Character is Fate''.

لوگوں کی ظاہری جاذبیت، ان کی لطیفہ گوئی، ان کی ظرافت ، ان کے کرشماتی انداز پر آپ توجہ نہ دیں۔ اس کے بجائے، آپ یہ دیکھیں کہ وہ انسان اندرونی خوبی اور اخلاقی کردار کے اعتبار سے کیسا ہے۔ کیوںکہ یہی ایک انسان کے اچھے یا برے ہونے کی حقیقی اور اصل بنیاد ہے ۔ آپ جو کچھ اچھا یا برا عمل کر رہے ہیں، یہ آپ کے کردار کا نتیجہ ہے۔ اس معاملے میں قدیم یونانی فلسفی ہیرکلیٹس کا ایک قول کافی مشہور ہے— کریکٹر قسمت ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یعنی نتیجہ کے اعتبار سے آپ کا انجام کیا ہوگا، اس کا دار ومدار آپ کےذاتی کردار پر ہے۔ حقیقی انسان وہ نہیں ہے، جو ظاہر میں اچھا ہو، مگر باطن میں برا۔ حقیقی انسان وہ ہے، جس کا باطن اس کے ظاہر سے بہتر ہو۔ وہ ڈبل اسٹینڈرڈ کا حامل انسان نہ ہو۔ کیوں کہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہی کا مذہبی نام منافقت ہے۔ اس دنیا میں منافقت سے بری کوئی اور چیز نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کو یہ دعا سکھائی تھیاللَّهُمَّ اجْعَلْ ‌سَرِيرَتِي ‌خَيْرًا ‌مِنْ ‌عَلَانِيَتِي، وَاجْعَلْ عَلَانِيَتِي صَالِحَةً(سنن الترمذی، حدیث نمبر 3586)۔ یعنی اے اللہ، میرے باطن کو میرے ظاہر سے بہتر کردے، اور میرے ظاہر کو بھی اچھابنا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

زیر نظر کتاب ، جیسا کہ نام سے واضح ہے،مولانا وحید الدین خاں صاحب کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جس میں انسانی شخصیت کی تعمیر کے رہنما اصول بتائے گئے ہیں۔

11 مارچ 2023 ڈاکٹر فریدہ خانم، نئی دہلی

تعمیر ِشخصیت

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content