Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Musbat literature ki zarurat

Urdu · 3 min

مثبت لٹریچر کی ضرورت: ایک مدرسے کے طالب علم نے کراچی بک فیئر 2019 میں سی پی ایس انٹرنیشنل پاکستان کے اسٹال پر آ کر اپنا تاثر ان الفاظ میں نقل کیا ہے: "چار سال قبل میں عورتوں کے بارے میں عرب کے دورِ جاہلیت سے بھی بدتر سوچتا تھا۔ " میرے بڑے بھائی نے مولانا وحید الدین خان صاحب کی کتابوں کے مطالعے پر زور دیا۔ اس وقت میری حالت بدتر ہو رہی تھی؛ میں سوچ سوچ کر اتنا پریشان ہو گیا کہ میں نے خودکشی کرنے کا ارادہ کر لیا۔ ایک دن میں بڑے بھائی کی لائبریری میں گیا، کتابیں دیکھتے ہوئے میری نظر مولانا وحید الدین خان کی کتاب "انسان کی منزل" پر پڑی۔

میں نے اس کتاب کا مطالعہ کیا۔ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میرے ذہن سے بوجھ اتر گیا ہو۔ اس کے بعد مجھے مولانا صاحب کی مزید کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہوا۔ اس وقت کسی نے مجھے عورت کے بارے میں اسلام کا غلط تصور بتایا کہ اسلام عورتوں کو کمتر درجہ دیتا ہے۔

اب میں عورتوں کے بارے میں اسلام سے کچھ حوالہ چاہتا تھا۔ میں چاہتا تھا کہ انہیں قید کرنے کی اسلام میں مجھے اجازت مل جائے گی۔ میں نے اسی نیت سے مطالعہ شروع کیا، لیکن جب میں نے کتاب پڑھی تو انسانوں کے درمیان مجھے اپنا وجود جنگلی محسوس ہونے لگا۔ پہلے میں سوچتا تھا کہ مرد افضل ہے عورت سے۔

مطالعہ کرنے کے بعد میری سوچ کا پیمانہ بدل گیا۔ میں نے یہ کتابیں پڑھیں: "خاتون اسلام"، "عورت معمارِ انسانیت" وغیرہ۔ ان کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد میں نے دوسروں کا احتساب کرنے کے بجائے خود کا احتساب شروع کیا۔ گھر میں عورتوں کے ساتھ میں نے غلط رویہ ختم کر دیا۔

میرے اندر بدلاؤ آیا تو میں نے اس نظر سے دیکھنا شروع کیا کہ عورت کا بھی درجہ ہے۔ وہ بھی اللہ کی مخلوق ہے، جیسے کہ مرد۔ اب گھر میں میں عورتوں سے جھگڑا نہیں کرتا ہوں۔ میں اب یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے رب نے دوبارہ زندگی عطا کی ہے۔

محمود السلام قاسمی، کراچی، 8 دسمبر 2019۔ اس تاثر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آج کے نوجوان طبقے کی رہنمائی کے لیے مثبت لٹریچر کی کتنی زیادہ ضرورت ہے۔ تعمیر شخصیت: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 457۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.