Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Maazi me jeena

Urdu · 3 min

ماضی میں جینا: لوگوں سے بات کیجیے تو اکثر لوگ، بلکہ شاید سبھی لوگ، کسی نہ کسی کے خلاف کوئی شکایت لے کر منفی احساسات میں مبتلا رہتے ہیں۔ پورے معنوں میں مثبت سوچ والا آدمی شاید کوئی بھی آج کی دنیا میں موجود نہیں۔ اس قسم کی سوچ آدمی کے اندر منفی شخصیت، یعنی نیگیٹو پرسنالٹی، پیدا کرتی ہے۔ اور منفی شخصیت کسی بھی عورت یا مرد کے لیے خودکشی سے کم نہیں۔

عام خودکشی اگر جسمانی خودکشی، یعنی فزیکل سوسائیڈ ہے، تو منفی سوچ بلاشبہ نفسیاتی خودکشی، یعنی سائیکالوجیکل سوسائیڈ ہے۔ اس معاملے میں لوگوں سے پوچھ گچھ، یعنی سکروٹنی کیجیے تو معلوم ہوگا کہ ان کی شکایت کسی نہ کسی ایسے واقعے پر مبنی ہے جس کا تعلق گزرے ہوئے ماضی سے ہے۔ لوگوں کی یہ ایک تباہ کن عادت ہے کہ اگر ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو وہ دوسروں سے اس کا چرچا کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اس کو اپنی یاد، یعنی میموری میں، لیے رہتے ہیں۔

یہی عادت کسی عورت یا مرد کے اندر منفی شخصیت کی تشکیل کا سب سے بڑا سبب ہے۔ ہر عورت اور ہر مرد کو چاہیے کہ جب بھی اس کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اسی وقت وہ اس کو فراموشی کے خانے میں ڈال دے۔ وہ ہرگز دوسروں سے اس کا چرچا نہ کرے، بلکہ وہ کوشش کر کے ناخوشگوار واقعے کے کسی خوشگوار پہلو کو تلاش کرے۔ اس طرح وہ ایک منفی تجربے کو مثبت تجربے میں تبدیل کر دے، ٹھیک اسی طرح جیسے ایک مسافر کے پاؤں میں کانٹا چبھ جائے تو وہ اسی وقت اس کانٹے کو نکال کر باہر پھینک دیتا ہے۔

وہ اس کو اپنی زندہ یادداشت، یعنی لیونگ میموری، کا جز نہیں بناتا۔ دانشمند انسان وہ ہے جو تلخ یادوں کو بھلا دے۔ وہ اپنے ذہن کو ماضی کی ناخوشگوار یادوں کا جنگل نہ بننے دے۔ اس دنیا میں کامیاب زندگی کی اس کے سوا کوئی اور صورت نہیں۔

تعمیر شخصیت: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 435۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.