Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Maqam-e-niza se peeche hatna

Urdu · 4 min

مقامِ نزاع سے پیچھے ہٹنا تجربہ بتاتا ہے کہ جب دو فریقوں کے درمیان کسی مسئلے پر نزاع پیدا ہو جائے تو آگے جانے کا راستہ ہمیشہ بند ہو جاتا ہے۔ البتہ پیچھے لوٹنے کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ ایسے موقع پر آگے بڑھنے کی کوشش کرنا صرف اپنے نقصان میں اضافہ کرنے کے ہم معنی ہوتا ہے۔ ایسے موقع پر آدمی کے لیے صرف ایک ہی چوائس باقی رہتا ہے، اور وہ یو ٹرن کا چوائس ہے، یعنی پیچھے کی طرف لوٹ جانا۔

ایسے موقع پر پیچھے کی طرف لوٹنے کا مطلب پسپائی نہیں، بلکہ یہ تدبیر کا ایک معاملہ ہے۔ یہ پیچھے ہٹ کر دوبارہ آگے بڑھنے کی ایک تدبیر ہے۔ عقلمند آدمی ہمیشہ ایسے موقع پر یو ٹرن کا چوائس لیتا ہے۔ مثال کے طور پر، 1799 میں سلطان ٹیپو اور انگریزوں کے درمیان نزاع پیدا ہوئی۔

سلطان ٹیپو نے یو ٹرن کا چوائس نہیں لیا، نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی پوری سلطنت تباہ ہو گئی۔ اس کے برعکس، حیدرآباد کی مسلم ریاست نے اسی طرح کی صورتحال میں انگریزوں کے مقابلے میں یو ٹرن کا چوائس لے لیا، نتیجہ یہ ہوا کہ وہ سو سال تک کامیابی کے ساتھ باقی رہی۔ عقلمند انسان وہ ہے جو نزاع کی صورتحال کو تجربے کے خانے میں ڈالے۔ وہ نتیجہ یعنی رزلٹ کی بنیاد پر اپنے عمل کی نئی منصوبہ بندی کرے۔

وہ اپنے جذبات کو اپنا رہنما بنائے، بلکہ عملی حالات کی بنیاد پر اپنے عمل کی منصوبہ بندی کرے۔ وہ پیچھے کی طرف مارچ کرنے کو بھی اتنا ہی اہم سمجھے جتنا کہ اس سے پہلے وہ آگے کی طرف مارچ کو اہم سمجھے ہوئے تھا۔ ایسا کرنے والا آج کے دن کو کھو کر کل کے دن کو پا لیتا ہے۔ اور جو ایسا نہ کرے، وہ آج کے دن کو بھی کھوئے گا اور کل کے دن کو بھی۔

زندگی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پیش قدمی کا راستہ پچھلے مقام پر ہوتا ہے، مگر آدمی اس کو اگلے مقام پر ڈھونڈنے لگتا ہے۔ حالانکہ قانون فطرت کے مطابق ایسا ہونا ممکن نہیں۔ مقامِ نزاع سے پیچھے ہٹنا دانشمندی بھی ہے اور بہادری بھی۔ اس کے برعکس، مقامِ نزاع پر ٹکراؤ شروع کر دینا نہ دانشمندی ہے اور نہ بہادری۔

تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 346۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.