Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Farzi Andeshey

Urdu · 4 min

فرضی اندیشے: 21 جولائی 1996 کو بنگلور، سبرا منیم پورے میں ایک عبرت انگیز واقعہ ہوا۔ ایک لڑکا، جی حریش بابو ویویکانند، ہائر پرائمری اسکول میں فورتھ سٹینڈڈ، چوتھے درجے کا طالب علم تھا۔ اس نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں اپنے کو بند کر کے اپنے اوپر مٹی کا تیل، یعنی کیروسین، انڈیل لیا اور اپنے کپڑوں کو آگ لگا لی۔ اس طرح وہ جل کر مر گیا۔

اخباری رپورٹر کے الفاظ میں، اس کا سبب "امتحان میں ناکام ہو جانے کا اندیشہ" تھا، فیئر آف فیلیر ان ایگزامینیشنز۔ لڑکے کے باپ، جی گوپی ناتھ، نے بتایا کہ حریش حسبِ معمول اپنے اسکول سے واپس آیا۔ اس نے اپنی ماں، لیلا، سے کہا کہ اس کی ٹیچر اس سے ملنا چاہتی ہے۔ اس کے مطابق لیلا اسکول چلی گئی۔

اس کے بعد حریش نے کچن میں داخل ہو کر دروازہ بند کر لیا اور اپنے آپ کو آگ لگا لی۔ آواز سن کر پڑوسی دوڑ پڑے، مگر جب کچن کا دروازہ توڑ کر لڑکے کو نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ جل کر مر چکا ہے۔ لڑکے کی ماں، لیلا، جب اسکول پہنچی تو وہاں اس کو نتیجے کا پرچہ، یعنی مارکس کارڈ، دیا گیا۔ وہ اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی کیونکہ اس کے لڑکے نے 600 میں 379 نمبر حاصل کیے تھے۔

مگر جب وہ گھر پہنچی تو اس کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں، کیونکہ اس نے دیکھا کہ اس کا لڑکا خودکشی کر کے اپنی جان دے چکا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا، 22 جولائی 1996۔ حریش بابو اگر چند گھنٹے اور انتظار کر لیتا تو اس کو معلوم ہو جاتا کہ اس کا اندیشہ بالکل بے بنیاد تھا۔ امتحان میں وہ اچھے نمبر لا کر پاس ہو چکا تھا، مگر وہ فرضی اندیشے میں مبتلا رہا، یہاں تک کہ اس نے خوف کے تحت اپنی جان دے دی۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ حالات کا غلط اندازہ کر کے آدمی اندیشوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، حالانکہ مستقبل بتاتا ہے کہ وہ اندیشے سرے سے پیش آنے والے ہی نہ تھے۔ جو چیز آج نہ مل رہی ہو، اس کو انتظار کے خانے میں ڈال دیجیے، بجائے اس کے کہ اس کو نہ ملنے والی چیز سمجھ کر آپ مایوسی اور بے ہمتی کا شکار ہو جائیں۔ کتاب: تعمیر حیات، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 118۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.