Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Mazi ka eik Safha

Urdu · 4 min

ماضی کا ایک صفحہ: انگریزی روزنامہ "ٹائمز آف انڈیا" جاری شدہ 1838 میں، روزانہ اس کے قدیم فائل سے کوئی ایک شائع شدہ خبر نقل کی جاتی ہے۔ اس کے شمارہ 18 جون 1993 میں، اس کالم کے تحت وہ خبر نقل کی گئی ہے جو اخبار مذکورہ کے شمارہ 31 مئی 1875 میں چھپی تھی۔ اس خبر کا عنوان تھا: "مزید یورپی کا قبولِ اسلام"۔ More Europeans convert to Islam.

اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ بنگلور میں یورپی لوگ اکثر اسلام قبول کرتے رہتے ہیں۔ اس کے مطابق، 9 مئی 1875 کی صبح کو جب ایک ٹرین بنگلور اسٹیشن پر رکی، تو اس سے 4 یورپی افراد برآمد ہوئے۔ وہ اسٹیشن کے باہر آ کر کنٹونمنٹ کے علاقے میں جزل بازار کی ایک مسجد میں پہنچے۔ وہاں بہت سے مسلمانوں نے نہایت گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

وہاں ان کی ملاقات ایک مولوی سے کرائی گئی، جو حیدرآباد سے بلایا گیا تھا۔ اس مولوی نے کلمہ پڑھا کر ان چاروں کو اسلام میں داخل کیا۔ ان کے نام کی تفصیل یہ ہے: کیپٹن جے کولن کیمبل۔ 31.

Muslim name: Mahmood Abdullah. Francis O'Neill, Irish sailor. 20. Muslim name: Abdul Latif.

W. Elder, Irish sailor. 21. Muslim name: Abdullah.

F. White, German sailor. 20. Muslim name: Abdus Salam.

خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان نو مسلموں میں سے دو آدمی اس کے بعد السور گئے۔ وہاں انہوں نے ایک انگریز اوورسیز کے 15 سالہ لڑکے کو آمادہ کیا کہ وہ بھی انہی کی طرح اسلام قبول کر لے۔ اس کو راضی کر کے وہ اسے ایک مسجد میں لے گئے، مگر مسجد کے ذمہ داروں نے اس کو اسلام میں داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑکا ابھی نابالغ ہے، اگر اس کے باپ کو معلوم ہوا تو وہ ہم کو پریشان کرے گا۔

مگر نو مسلموں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔ اس کے بعد انہوں نے خود ہی لڑکے کا بال مونڈا اور اس کو محمدن مذہب میں داخل کر لیا۔ انیسویں صدی کے مسلم رہنماؤں نے انگریزوں کو اسلام کا دشمن قرار دے کر ان سے جنگ چھیڑ رکھی تھی۔ مگر اسلام دینِ فطرت ہے؛ اگر نفرت کا پردہ ہٹا دیا جائے تو ہر ایک کو اسلام اپنے دل کی آواز محسوس ہونے لگے گا۔

کتاب: "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 106۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.