Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Seerat-e-Rasool
Seerat-e-Rasool

سریہ کرزبن جابر الفہری

Urdu · 1 min read

شوال6ھ

شوال6ھ میں قبیلہ عکل اورعرینہ کے چند لوگ مدینہ آئے اور اسلام قبول کیا۔ چند روز کے بعد انہوں نے کہاکہ ہم لوگ مویشی والے ہیں ہمارا گزارہ دودھ پر ہوتا ہے۔ غلہ کے عادی نہیں اور مدینہ کی آب و ہوا بھی ہمارے موافق نہیں۔ اس لیے اگر ہم کو شہر کے باہر صدقات کے اونٹوں میں رہنے اور دودھ پینے کی اجازت دیں تو بہتر ہے۔

آپ نے ان کو اجازت دے دی۔ وہاں وہ لوگ رہنے لگے۔ چند روز میں یہ لوگ تندرست ہوگئے۔ اس کے بعد وہ لوگ اسلام سے پھر گئے۔ انہوں نے چرواہے کو قتل کیا اور سارے اونٹ بھگا لے گئے۔ آپ نے کرز بن جابر فہری کو بیس آدمیوں کے ساتھ ان کے تعاقب میں روانہ کیا۔ سب گرفتار کئے گئے۔ آپ نے ان سے قصاص اور بدلہ لینے کا حکم دیا اور جس طرح ان لوگوں نے چرواہے کو قتل کیا تھا اسی طرح ان لوگوں کو بھی قتل کیا گیا۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.