Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Seerat-e-Rasool
Seerat-e-Rasool

آغازِ کلام

Urdu · 1 min read

قرآن کے بعد دین کا مستند ماخذ حدیث رسول ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حدیث آٹھ علوم کے مجموعہ کا نام ہے۔ شعر کی صورت میں اس کو اس طرح نظم کیا گیا ہے

سِیر، آداب و تفسیر و عقائد فتن، اَشراط و احکام و مناقب

اس طرح حدیث کے آٹھ اجزاء میں سے ایک جزء وہ ہے جس کو سیرت کہا جاتا ہے۔

زیرِ نظر کتاب میں میری کوشش یہ رہی ہے کہ سادہ انداز میں سیرت رسول پر ایک ایسی واقعات کتاب تیار ہو جائے جس کو ہر آدمی پڑھ سکے۔ اس کتاب کی ترتیب کے وقت زیادہ تر دو عربی کتابوں کو سامنے رکھا گیا ہے  ابن ہشام کی سیرۃ النبی اور ابن کثیر کی السیرۃ النبویۃ۔

یہ کتاب راقم الحروف نے اولاً 1976ء میں لکھنا شروع کیا تھا۔ تقریباً ہجرت تک کا حصہ لکھا گیا تھا کہ اس کاسلسلہ رک گیا۔ دوسری بار 29 دسمبر 1986ء میں اُس کو لکھنا شروع کیا۔ نومبر 1989ء میں اُس کے بقیہ حصہ کی تحریری کے ساتھ اس کی کتابت کا کام بھی شروع ہو گیا مگر بعض اسباب سے دوبارہ کتاب کی ترتیب کا کام رک گیا۔ تیسری بار ترتیب کا یہ کام 1999ء کے آغاز میں شروع ہوا اور ستمبر 1999ء میں تکمیل کو پہنچا۔ اس کی آخری سطریں اللہ کی توفیق سے 10 ستمبر 1999ء کو لکھی گئیں۔

نئی دہلی، 6 اگست 2003

وحید الدین

سیرت النبی ﷺ

ماہ و سال کے آئینے میں

ولادتِ نبی ﷺ

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.