Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Raz e Hayat
Raz e Hayat

سمجھ دار کون

Urdu · 2 min read

ڈیل کارنیگی (Dale Carnegie) نے کہا کہ زندگی میں سب سے زیادہ اہم چیز کامیابیوں سے فائدہ اٹھانا نہیں ہے۔ ہر بیوقوف آدمی ایسا کر سکتا ہے۔ حقیقی معنوں میں اہم چیز یہ ہے کہ تم اپنے نقصانات سے فائدہ اٹھائو۔ اس دوسرے کام کے لیے ذہانت درکار ہے اور یہی وہ چیز ہے جو ایک سمجھدار اور ایک بے وقوف کے درمیان فرق کرتی ہے

other sourceWords of another person or source

The most important thing in life is not to capitalize on your gains. Any fool can do that. The really important thing is to profit from your losses. That requires intelligence and it makes the difference between a man of sense and a fool.

اس دنیا میں اتفاقاً ہی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آدمی صرف کامیابیوں کے درمیان ہو ، اور اس کے لیے اس کے سوا اور کوئی کام نہ ہو کہ وہ بس کامیابیوں سے بے روک ٹوک فائدہ اٹھاتا رہے۔ بیشتر حالات میں یہ ہوتا ہے کہ آدمی اپنے آپ کو مشکلوں اور نقصانات کے درمیان پاتا ہے۔ اور اس کو مشکلوں اور نقصانات سے گزرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچنا پڑتا ہے۔

اس دنیامیں صرف وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اس ہوش مندی کا ثبوت دیں کہ وہ ناموافق حالات کی شکایت کرنے کے بجائے ناموافق حالات کا استقبال کرنا جانتے ہیں۔ جو مشکلوں کے خلاف فریاد کرنے کے بجائے مشکلوں کو حل کرنے کی تدبیر کرتے ہیں۔

’’ نقصان سے فائدہ اٹھانا ‘‘ یہی واحد خصوصیت ہے جو اس دنیا میںکسیکو کامیاب کرتی ہے ، کوئی فرد ہو یا کوئی قوم ، دونوں کو اس دنیامیں اسی ایک امتحان میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ اس دنیامیں کامیاب وہ نہیں ہے جس کو مشکلیں پیش نہ آئیں۔ یہاں کامیاب وہی ہے جو مشکلوں کے باوجود کامیاب ہو سکے۔ یہاں منزل پر وہ پہنچتا ہے جو راستہ کی دشواریوں کے باوجود اپنا سفر طے کر سکے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content