Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Raz e Hayat
Raz e Hayat

طاقت کاراز

Urdu · 2 min read

عالمی سطح کے کھلاڑی اکثر یکساں جسمانی قوت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کو تربیت بھی یکساں معیار کی ملتی ہے پھر ان میں ہار جیت کا سبب کیا ہوتا ہے۔ جو شخص جیتتا ہے وہ کیوں جیتتا ہے او رجو ہارتا ہے وہ کس بنا پر ہارتا ہے۔ یہ سوال پچھلے تین سال سے امریکا کے سائنس دانوں کی ایک جماعت کے لیے تحقیق کا موضوع بناہوا تھا، اب انہوںنے تین سال کے بعد اپنی تحقیق کے نتائج شائع کیے ہیں۔

ان سائنس دانوں نے عالمی سطح کے بہترین کشتی لڑنے والوں (Wrestlers) پر تجربات کیے۔ انہوںنے ان کی عضلاتی طاقت اور ان کی نفسیات کا بغور مشاہدہ کیا۔ انہوںنے پایا کہ عالمی مقابلوں میں جیتنے والے پہلوانوں اور ہارنے والے پہلوانوں میں ایک خاص فرق ہوتا ہے۔ مگر یہ فرق جسمانی نہیں بلکہ تمام تر نفسیاتی ہے۔ یہ دراصل پہلوان کی ذہنی حالت (State of mind) ہے جو اس کے لیے ہا ریا جیت کا فیصلہ کرتی ہے۔ ماہرین نے پایا کہ ہارنے والے کے مقابلہ میں جیتنے والا زیادہ بااصول اور قابو یافتہ شخص (Conscientious and in Control) ہوتا ہے۔ ان کی رپورٹ کا خلاصہ حسب ذیل ہے

Losers tended to be more depressed and confused before competing, while the winners were positive and relaxed.

تجربہ میں پایا گیا کہ ہارنے والے کھلاڑی مقابلہ سے پہلے ہی بددل اور پریشان تھے ، جب کہ جیتنے والے پر اعتماد اور مطمئن تھے۔ (ٹائمس آف انڈیا 26 جولائی 1981)

other sourceWords of another person or source

یہی بات زندگی کے وسیع تر مقابلہ کے لیے بھی درست ہے۔ زندگی کے میدان میں جب دو آدمیوں یا دو گروہوں کا مقابلہ ہوتا ہے تو کامیاب ہونے یا نہ ہونے میں اصل فیصلہ كُن چیز یہ نہیں ہوتی کہ کس کے پاس مادی طاقت یا ظاہری سازوسامان زیادہ ہے او رکس کے پاس کم۔ بلکہ اصل فیصلہ کن چیز قلب اور دماغ کی حالت ہوتی ہے۔ جس کے اندر قلبی اور ذہنی اوصاف زیادہ ہوتے ہیں وہ کامیاب ہوتا ہے اور جس کے اندر یہ اوصاف کم ہوتے ہیںوہی ناکام ہوجاتا ہے خواہ اس کے پاس ظاہری اسباب کی کثرت کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو۔

مقصد کی صحت کا یقین ، تضاد فکری سے خالی ہونا ،نظم و ضبط کو کبھی نہ چھوڑنا، ہیجان خیز لمحات میںبھی ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت ، جذبات پر پوری طرح قابو رکھنا ،ہمیشہ سوچے سمجھے اقدام کے تحت عمل کرنا یہ تمام قلب و دماغ سے تعلق رکھنے والی چیزیں ہیں او ریہی وہ چیزیں ہیں جو زندگی کے معرکہ میں ہمیشہ فیصلہ کن ہوتی ہیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content