Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Raah-e-Amal
Raah-e-Amal

دو عملی نمونے

Urdu · 1 min read

یہ گویا دو رول ماڈل (نمونہ— عمل) ہیں۔ ایک حسنؓ بن علی کا، اور د وسرا حسینؓ بن علی کا۔ اوپر جو روایتیں نقل کی گئیں ، وہ واضح طور پر ثابت کرتی ہیں کہ اسلامی طریق کار کے اعتبار سے صحیح رول ماڈل (role-model) وہ ہے جو حسنؓ بن علی کا ہے۔ اگر آدمی واقعی امر حق کا طالب ہو تو اس معاملےمیں اس کو کوئی شبہ لاحق نہیں ہو سکتا۔

مزید یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نام کی صراحت کے ساتھ حسنؓ بن علی ؓکے رول ماڈل کے حق میں اپنا پیشگی فیصلہ دے دیا ہے۔ صحیح بخاری میں حضرت ابوبکرہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا اور حسنؓ بن علی آپ کے پہلو میں تھے۔ آپ کبھی لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور کبھی حسنؓ کی طرف۔ اور فرماتے کہ میرا یہ بیٹا سردار ہے۔ اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں کے درمیان صلح قائم فرمائے گا

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَلَعَلَّ اللهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ ‌فِئَتَيْنِ ‌عَظِيمَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۔(صحيح البخاري، حدیث نمبر 2557)

hadithQuotes a hadith

اس حدیث میں امام حسنؓ کے جس فعل کی تحسین ہے وہ یہی ہے کہ انہوں نے سیاسی نزاع کے میدان سے اپنے آپ کو ہٹا لیا۔ بخاری کی یہ روایت امام حسنؓ کے رول ماڈل کی پیغمبرانہ تصدیق ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content