Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Raah-e-Amal
Raah-e-Amal

ایک مثال

Urdu · 2 min read

دینی اعتبار سے اتباعِ صراط اور اتباع سُبل کیا ہے اور ان دونوں میں کیا فرق ہے، اس کو سمجھنے کے لیے ایک مثال لیجیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قدیم عرب میں شراب بندی کا حکم جاری کیا تو حکم جاری ہونے کے ساتھ ہی شراب نوشی کا بھی خاتمہ ہو گیا۔ اس کے برعکس، موجودہ زمانے میں پاکستان اور سوڈان جیسے ملکوں میں وہاں کے حکمرانوں نے شراب بندی کا حکم جاری کیا مگر عملاً صرف یہ ہوا کہ جو شراب پہلے اوپن مارکیٹ میں بکتی تھی وہ اب بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس فرق کا سبب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے زمین تیار کی اور اس کے بعد شراب کی حرمت کا اعلان فرمایا۔ جب کہ موجودہ زمانہ کے مسلم حکمراں زمین تیار کیے بغیر حرمتِ شراب کا قانون جاری کرنا چاہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق کار کی وضاحت کے لیے یہاں ہم حضرت عائشہ کی ایک روایت نقل کرتے ہیں

إِنَّمَا نَزَلَ أوَّلَ ما نَزَلَ منه سُورَةٌ مِنَ الْمُفَصَّلِ، فيها ذِكْرُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، حَتَّى إذا ثَابَ النَّاسُ إلى الإِسْلَامِ نَزَلَ الْحَلَالُ وَالْحَرَامُ، وَلَوْ نَزَلَ أَوَّلَ شَيْءٍ لَا تَشْرَبُوا الْخَمْرَ، لَقَالُوا لَا نَدَعُ الْخَمْرَ أَبَدًا، ‌وَلَوْ ‌نَزَلَ ‌لَا ‌تَزْنُوا، لَقَالُوا لَا نَدَعُ الزِّنَا أَبَدًا۔ ( صحیح البخاری، حدیث نمبر،4993)یعنی، قرآن میں ابتداء ًوہ سورتیں اتاری گئیں جن میں جنت اور جہنم کا تذکرہ تھا۔ یہاں تک کہ جب لوگ اسلام کی طرف مائل ہو گئے اس وقت حلال اور حرام کا حکم اُتارا گیا۔ اور اگر شروع ہی میں یہ حکم آ جاتا کہ شراب نہ پیو تو یقیناً لوگ کہتے کہ ہم کبھی شراب نہ چھوڑیں گے۔ اور ا گر شروع ہی میں یہ اترتا کہ زنا نہ کرو تو یقیناً لوگ کہتے کہ ہم کبھی زنا نہ چھوڑیں گے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

موجودہ زمانےمیں جن مسلم ملکوں میں شراب اور فواحش کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں وہ اسی دوسری قسم میں آتے ہیں جس کا ذکر حضرت عائشہ نے اپنی حدیث کے آخر میں کیا ہے۔

hadithQuotes a hadith
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content