Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Raah-e-Amal
Raah-e-Amal

ابتدائیہ

Urdu · 3 min read

پچھلی امتوں میں جو خرابیاں پیدا ہوئیں، ان میں سے ایک بنیادی خرابی یہ تھی کہ وہ مختلف فرقوں میں بٹ گئے ۔ اور خدا کے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا  مِنَ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَهُمْ۔ (30:32)

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہی خطرہ شدید طور پر اگلی امت کے لیے بھی تھا۔ اس لیے قرآن و حدیث میں نہایت تاکید کے ساتھ اہلِ اسلام کو یہ نصیحت کی گئی کہ تم ان کی پیروی نہ کرنا وَلَاتَكُوْنُوْاكَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوْاوَاخْتَلَفُوْامِنْۢ بَعْدِمَاجَاۗءَھُمُ الْبَيِّنٰتُ ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ۔ (3:105) یعنی، اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور باہم اختلاف کرلیا بعد اس کے کہ ان کے پاس واضح احکام آ چکے تھے۔ اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس سلسلے میں قرآن میں جو ہدایات دی گئی ہیں ، ان کا خلاصہ مندرجہ ذیل آیت میں ملتا ہے

Qur'anQuotes the Qur'an

وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِـيْمًا فَاتَّبِعُوْهُ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِهٖ ۭذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۔ (6:153) یعنی، (اے پیغمبر کہہ دوکہ) یہ میری راہ ہے سیدھی۔ پس تم اس پر چلو اور (متفرق) راستوں پر نہ چلو وہ تم کو اللہ کے راستے سے جدا کر دیں گے۔ یہ اللہ نے تم کو حکم دیا ہے تاکہ تم بچو۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس آیت کی تشریح ایک روایت میں ملتی ہے۔ یہ روایت حدیث کی مختلف کتابوں میں الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ آئی ہے۔ ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں

hadithQuotes a hadith

عَنْ ابْنُ مَسْعُودٍ، رضي الله عنه -قَالَ خَطَّ لنا رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم یوماً خَطًّا بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ ’’هَذَا سَبِيل اللهِ مُسْتَقِيمًا‘‘. وَخَطَّ عَلَى يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ، ثُمَّ قَالَ’’هَذِهِ السُّبُل لَيْسَ مِنْهَا سَبِيلٌ إِلَّا عَلَيْهِ شَيْطَانٌ يَدْعُو إِلَيْهِ‘‘. ثُمَّ قَرَأَ وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ۔ ( مسند احمد، حدیث نمبر 4437) یعنی، حضرت عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ا یک روز ہمارے سامنے ا یک سیدھی لکیر کھینچی۔ پھر فرمایا کہ یہ اللہ کا راستہ ہے۔ اس کے بعد آپ نے اس سیدھی لکیر کے دائیں اور بائیں لکیریں کھینچیں پھر فرمایاکہ یہ متفرق راستے ہیں۔ ان میں سے ہر راستہ پر ایک شیطان ہے جو اس کی طرف بلاتا ہے۔ اس کے بعد آپ نے یہ آیت پڑھی اور یہ میرا سیدھا راستہ ہے، پس تم اسی کی پیروی کرو ۔(6:153)

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ان آیتوں اور حدیثوں کے مطابق عمل کے دو طریقے ہیں۔ ایک اتباع صراط، اور دوسرے اتباع سُبل۔ ان دونوں طریقوں میں جو فرق ہے وہ اسلام اور کفر کا نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ ان میں سے ایک کھلی ہوئی دینداری ہے اور دوسری کھلی ہوئی بے دینی۔ بلکہ یہ دونوں ہی دین کے نام پر کیے جانے والے عمل ہیں۔تاہم دین کے نام پر کیے جانے کے باوجود ان میں سے ایک مطلوب دینداری ہے اور دوسری غیر مطلوب دینداری۔ چنانچہ قرآن کی دوسری سورہ میں ان میں سے ایک کو اقامتِ دین اور دوسرے کو تفرّق فی الدّین سے تعبیر کیا گیا ہے۔ (42:13)

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اب دیکھیے کہ اتباع صراط کیا ہے اور اتباع سُبل کیا ہے۔ صراط کے معنی سیدھی اور وسیع شاہراہ کے ہیں۔ اور سُبل سے مراد متفرق راستے ہیں۔ دوسری آیتوں کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ صراط اور سُبل دراصل اصول اور فروع کی تعبیر ہے۔ صراط سے مراد دین کی اصولی اور اساسی تعلیمات ہیں اور سُبل سے مراد دین کی جزئی اور فروعی تعلیمات ہیں۔ اس سلسلے میں حسب ذیل آیت کا مطالعہ کیجیے

شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحاً وَالَّذِي أَوْحَيْنا إِلَيْكَ وَما وَصَّيْنا بِهِ إِبْراهِيمَ وَمُوسى وَعِيسى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ۔ (42:13) یعنی، اللہ نے تمہارے لیے وہی دین مقرر کر دیا جس کا حکم اس نے نوح کو دیا تھا اور جس کی وحی ہم نے تمہاری طرف کی ہے اور جس کا حکم ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا تھا ، یہ کہ دین کو قائم رکھو اور اس میں اختلاف نہ ڈالو۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content