میدانِ عمل کا مسئلہ: موجودہ زمانے کے مسلم رہنماؤں نے اس راز کو نہیں جانا کہ ایک میدان میں مواقع کار چھن جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر اعتبار سے کام کا موقعہ چھن گیا۔ زندگی اس سے زیادہ وسیع ہے کہ کوئی شخص اس کی حد بندی کر سکے۔ چنانچہ جب کسی شخص یا قوم کے لیے ایک میدان میں عمل کے دروازے بند ہوتے ہیں، تو عین اسی وقت کسی اور میدان میں اس کے لیے عمل کے شاندار دروازے کھل جاتے ہیں۔ دانشمند وہ ہے جو بند دروازے پر اپنا سر نہ پٹکے، بلکہ جو دروازہ کھلا ہوا ہے اس کو استعمال کر کے آگے بڑھ جائے۔
اس معاملے کو سمجھنے کے لیے یہاں جاپان کی مثال درج کی جاتی ہے۔ کتاب "راہِ عمل" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 59۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.