Maulana Wahiduddin Khan
6 min left
0:00

← Nashri-Taqreeren
Nashri-Taqreeren

اپ کا عمل اپ کی قسمت ہے

Urdu · 6 min

آپ کا عمل آپ کی قسمت ہے

ایک ڈینش کہاوت ہے  خوش قسمتی دروازہ کھٹکھٹاتی ہے اور پوچھتی ہے کہ کیا سمجھ داری گھر کے اندر موجود ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خوش قسمتی سمجھ دار آدمی کے حصہ میں آتی ہے نہ کہ بے سمجھ آدمی کے حصہ میں۔ خوش قسمتی در اصل اس نتیجہ کا نام ہے جو سمجھ داری کے ساتھ عمل کرنے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ہر شخص کی زندگی میں وہ مواقع ضرور آتے ہیں جب کہ وہ بر وقت صحیح عمل کر کے اپنے مقدر کو اچھا بنا سکے۔ ہر شخص پر وہ لمحات گزرتے ہیں جو اس کی دانش مندی اور اس کی قوت عمل کا امتحان ہوتے ہیں۔ مگر یہ مواقع ہمیشہ اچانک آتے ہیں۔ آدمی کو بس چند لمحات کے اندر انھیں پہچاننا پڑتا ہے۔ جو شخص ایسے مواقع پرسمجھ داری اور قوت فیصلہ کا ثبوت دے وہ کامیاب رہتا ہے اور جو شخص سمجھ داری اور قوت فیصلہ کا ثبوت نہ دے سکے وہ ناکام رہتا ہے۔

نقصان یا ناکامی کسی کا مقدر نہیں، وہ اپنی کوتاہی کی قیمت ہے۔ اگر آپ نے موقع کو پہچاننے میں غفلت کی ہے تو آپ کو ضرور اس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔ اپنی غفلت کے لیے کسی دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا کر آپ اپنی غفلت کی قیمت ادا کرنے سے بچ نہیں سکتے ۔ بھرتری ہری نے سچ کہا ہے ’’نقصان کیا ہے وقت پر چوک جانا‘‘۔ اگر آپ وقت پر چوک گئے تو دوسرے کسی کو اس کا ذمہ دار ٹھہر اکر اس کی تلافی کرنا ممکن نہیں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

آپ بہت سے لوگوں کو زمانہ کی شکایت کرتے ہوئے پائیں گے ۔ وہ کہیں گے کیا کریں ہماری قسمت ہی بری ہے یا یہ کہ مقدر نے میرا ساتھ نہ دیا ورنہ میری کامیابی یقینی تھی ، اس قسم کے جملے اگر چہ قواعد زبان کے اعتبار سے درست ہیں مگر وہ حقیقت کے اعتبار سے بالکل بے معنی ہیں۔ کیونکہ زمانہ کسی کا دوست یا کسی کا دشمن نہیں ہوتا۔ وہ ایک کے لیے بھی دیساہی ہے جیسا کہ دوسرے کے لیے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

پال شرر نے کتنی عمدہ بات کہی کہ ’’ آج کی محنت ہی کل کی قسمت ہے‘‘۔ آدمی جس چیز کو قسمت کا فیصلہ کہتا ہے وہ در اصل اس کی اپنی محنت کا نتیجہ ہوتا ہے قسمت کے ترازو پر ہر آدمی کا انجام تل رہا ہے ۔ مگر انجام کے پلہ میں کسی آدمی کو اتنا ہی حصہ ملتا ہے جتنا عمل کے پلہ میں اس نے رکھا ہے ۔ دنیا کے بازار میں عمل ہی ہر سودے کی قیمت ہے ۔ یہاں جو شخص جتنا عمل کرے گا اتنا ہی سودا اس کے حصہ میں آئے گا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’’کوئی موقع تمھارا دروازہ صرف ایک بارکھٹکھٹاتا ہے‘‘ ۔ اگر آپ کسی موقع کواستعمال کرنے میں ناکام رہیں تو اس کے بعد مزید یہ غلطی نہ کیجیے کہ کسی دوسرے کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا کر اس کے خلاف شکایت کرنے بیٹھ جائیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ دوسری بار جب کوئی موقع آپ کا دروازہ کھٹکھٹائے گا تو آپ اس کی آواز نہیں سن سکیں گے اور دوبارے ناکام رہیں گے۔ جو آدمی فریاد وماتم میں مشغول ہو اس کے کان اپنی ہی آوازوں سے بھرے ہوتے ہیں ، پھر اس کو باہر کی آواز کس طرح سنائی دے گی ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اتھرو وید میں کہا گیا ہے ’’میرے دائیں ہاتھ میں عمل ہے اور میرے بائیں ہاتھ میں فتح‘‘ ۔ حقیقت یہ ہے کہ عمل اور کامیابی دونوں با ہم اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ ان کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ دونوں میں وہی رشتہ ہے جو بیج اور درخت میں ہوتا ہے، درخت اسی کے حصہ میں آتا ہے جس نے درخت کے لیے بیج ڈالا ہو۔ اسی طرح کامیابی کا مالک صرف وہ شخص بنتا ہے جس نے اس کے لیے ضروری عمل کیا ہو۔ بیج کو صحیح حالات ملنا اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ ضرور درخت بنے۔ اسی طرح درست عمل اس بات کی ضمانت ہے کہ وہ مطلوبہ نتیجہ تک پہنچ کر رہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یا د رکھیے، امیدوں کا ہر حل اپنی کسی کمزوری کی وجہ سے ٹوٹتا ہے۔ اگر آپ خود چوکس ہوں تو کوئی آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ کتنی بامعنی ہے یہ چیک کہاوت— ’’بدبختی ہمیشہ اس دروازہ سے داخل ہوتی ہے جو ہم خود اس کے لیے کھلا چھوڑ دیتے ہیں‘‘۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content