Maulana Wahiduddin Khan
6 min left
0:00

← Mazhab aur Jadeed Challenge
Mazhab aur Jadeed Challenge

اخری بات

Urdu · 6 min

آخری بات

اگرکسی دن ماونٹ پیلومرکی رصدگاہ سے یہ اعلان ہوکہ زمین کی قوتِ کشش ختم ہوگئی ہے توساری دنیامیں کہرام مچ جائے گا،کیوں کہ اس خبرکے معنی یہ ہیں کہ زمین کاپوراکرہ چھ ہزارمیل فی گھنٹہ کی رفتار سے سورج کی طر ف کھنچنا شروع ہوجائے اورچندہفتوں کے اندر سورج کے عظیم الاؤ میں ا س طرح جا گرے کہ اس کی راکھ بھی یہ بتانے کے لیے باقی نہ رہے کہ زمین نام کی کوئی چیزکبھی اس کائنات میں موجود تھی،جس میں اربوں انسان بستے تھے، اوربڑے بڑے تمدنی شہر آباد تھے۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

مگرماہرین اعدادوشمارکی یہ خبرکہ ہرمنٹ میں ساری دنیاکے اندر ایک سوانسان مرجاتے ہیں، ہمارے لیے ا س سے بھی زیادہ گھبرادینے والے بات ہے، اس کامطلب یہ ہے کہ ہرایک رات اور دن میں تقریباًپندرہ لاکھ انسان ہمیشہ کے لیے اس دنیاسے رخصت ہوجاتے ہیں ۔ 24گھنٹے میں پندرہ لاکھ! اس صورت حال میں یہ واقعہ مزیدشدت پیدا کر دیتا ہے کہ پندرہ لاکھ کایہ انتخاب تابکارعناصرکے برقی ذرّات کی طرح بالکل نامعلوم طور پر ہوتاہے، کوئی بھی شخص یقین کے ساتھ نہیںکہہ سکتاکہ اگلے چوبیس گھنٹے کے لیے جن پندرہ لاکھ انسانوں کی موت کی فہرست تیارہورہی ہے،اس میں ا س کانام شامل ہے یانہیں، گویاہرشخص ہرآن اس خطرے میںمبتلاہے کہ قضاوقدرکافیصلہ اس کے حق میں موت کا فرشتہ بن کرآپہنچے۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

یہ جانے والے لوگ کہاں جاتے ہیں،ا س کاجواب آپ کومعلوم ہوچکاہے کہ وہ کائنات کے مالک کے سامنے اپنے کارنامۂ زندگی کاحساب دینے کے لیے حاضرکیے جاتے ہیں، انھیں اس لیے موت آتی ہے کہ دوسری دنیامیں ان کی وہ مستقل زندگی شروع ہوجودنیاکے عمل کے مطابق اچھی یابری انھیں گزارنی ہے، یہ زندگی یاتوبے حدآرام کی زندگی ہے،یابے حدتکلیف کی زندگی ،یہ گھڑی بہرحال آکر رہے گی۔ہم سب لوگ ایک ایسے ممکن انجام سے دوچار ہیں جس سے ہم صرف بچنے کی فکرکرسکتے ہیں، اس کے آنے کوہم ٹال نہیں سکتے۔

پھرانسان توکس انتظارمیں ہے ،کیاتجھ کوہوشیارکرنے کے لیے یہ واقعہ کافی نہیں کہ تواپنے آپ کوموت سے نہیں بچاسکتا،کیاتجھے اپنی زندگی کوبدلنے کے لیے ا س سے بڑے کسی محرک کی ضرورت ہے کہ اگرتونے دنیامیں اپنی زندگی نہیں بدلی توتجھ کو ہمیشہ ہمیش کائنات کے ابدی کوڑے خانے میں رہناہے، کیاتواس سے نہیں ڈرتاکہ دنیامیں جب تیری قبرپرتیرے معتقدین پھول چڑھارہے ہوں تو آخرت میں تو اپنے غیر خدائی عمل کے جرم میںابدی کوڑے خانے میں پڑارہے گا۔

وہ دن جوبڑاسخت دن ہوگا،وہ جب آئے گاتوسارے زمین وآسمان کوالٹ دے گا،وہ ایک نئی دنیا بنائے گا،جہاں سچ سچ کی شکل میںظاہرہوگااورجھوٹ جھوٹ کی شکل میں ،کوئی نہ خود دھوکے میں رہے گا،اورنہ دوسرے کودھوکادے سکے گا،نہ کسی کازورچلے گا، نہ سفارش کام آئے گي، اس دن تیرے الفاظ کے گھروندے بکھرجائیں گے، تیرے جھوٹے فلسفے بے دلیل ثابت ہوں گے،تیری فرضی امیدیں تجھے دھوکادے دیں گی،تیرااقتدارتیرے کچھ کام نہ آئے گا۔ تیرے خودساختہ بت تجھے جواب دے دیں گے،آہ !انسان کس قدربے سہاراہوگااس روز، حالاں کہ اسی دن اس کوسب سے زیادہ سہارے کی ضرورت ہوگی،وہ کتنامحروم ہوگا،اس روز، حالانکہ اسی دن وہ سب سے زیادہ پانے کا محتاج ہوگا۔

انسان!آج ہی سن لے،کیوں کہ کل توسنے گامگراس وقت تیراسننا بے کارہوگا۔آج ہی سوچ لے، کیوں کہ موت کے بعدتوسوچے گامگراس وقت کاسوچناتجھے کچھ کام نہ آئے گا۔ خدا کا راستہ تیرے سامنے کھلاہواہے،اس کوپکڑلے،خداکے رسول پرایمان لا،خداکی کتاب کو اپنی زندگی کا دستور بنا، آخرت کے دن کے لیے تیاری کر— یہی تیری کامیابی کاراستہ ہے، اسی میں وہ زندگی چھپی ہوئی ہے، جس کی تجھے تلاش ہے۔

زير ِ نظر كتاب كا ترجمه دنيا كي اكثر بڑي زبانوں ميں شائع هوچكا هے۔ اسلامي دنيا كي اكثر يونيورسٹيوں ميں وه مطالعه كے نصاب ميں داخل هے۔ سيكڑوں كي تعداد ميں اخبارات ورسائل نے اپنے تبصروں ميں اس كي عظمت كا اعتراف كيا هے۔ مسلم دنيا كے مشهور ترين عربي اخبار الاهرام(قاهره) نے اپنے 2 جولائي 1973 كے شماره ميں اس پر جومفصل تبصره كيا تھا، اس كا آخري پيرا گراف يه تھا —

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

’’مصنف ِ كتاب نےاسلام كے مطالعه كا ايسا علمي انداز اختيار كيا هے جو بالكل انوكھاهے۔ جديد مادي فكر كے مقابله ميں دين كو وه اسي طرز استدلال سے ثابت كرتے هيں جس سےمنكرين اپنے نظريات. كو ثابت كرتےهيں۔ اسلام كے ظهور سے لے كر اب تك چوده سو سالوں ميں اسلام پر بے شمار كتابيں لكھي گئي هيں۔ اگر تاريخ كو چھانا جائےاور الله كي طرف بلانے والي عمده كتابوں كو چھلني سے چھان كر نكالا جائے تو يه كتاب بلا شبه ان ميں سے ايك هوگي۔‘‘

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content