اجتہادی عمل کی اہمیت: اجتہاد محض ایک ذہنی مشغلہ نہیں، اجتہاد اہلِ اسلام کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ اجتہادی عمل کے ذریعے اہلِ اسلام ہر زمانے میں اپنی دینی حیثیت کو از سرِ نو قائم کرتے رہتے ہیں۔ وہ بدلے ہوئے حالات میں اسلام کو از سرِ نو منطبق کر کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ اسلام ایک ابدی مذہب ہے۔ وہ ہر آنے والے زمانے میں اتنا ہی مناسب، یعنی relevant، ہے جتنا کہ کسی قدیم زمانے میں۔
گویا کہ اجتہاد کا عمل اسلامی فکر کو مسلسل طور پر مطابقِ وقت، یعنی update، بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ کتاب "مسائلِ اجتہاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 17۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.