موت کا تجربہ: امریکہ کی مشہور ٹینس کھلاڑی مارٹینا، یعنی مارٹینا نوراتیلووا، کی عمر 55 سال ہے۔ وہ طبی مشورے کے لیے ایک ڈاکٹر کے پاس گئی۔ ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ تمہارے پھیپھڑے میں کینسر ہو چکا ہے، اور وہ اگلے اسٹیج میں ہے۔ ڈاکٹر کی تشخیص، یعنی ڈایاگنوسس، کو بتاتے ہوئے مذکورہ خاتون نے کہا کہ یہ خبر میرے لیے 9/11 کے برابر ہے: "It was such a shock for me it was 9/11." خاتون نے یہ بات اس لیے کہی کہ موت اس کو بالکل قریب دکھائی دینے لگی۔
لیکن موت کے بعد کا جو مرحلہ ہے، وہ اس سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ موت، قرآن کے الفاظ میں، اسباب کے کامل تقطع، سورہ نمبر 2 آیت 165 کا نام ہے۔ موت کے بعد اچانک آدمی ایک اور دنیا میں پہنچ جاتا ہے، جو موجودہ دنیا کے مقابلے میں ہر اعتبار سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ موت کے بعد اچانک انسان پر دو سنگین حقیقتیں کھل جاتی ہیں: ایک یہ کہ اب موت سے پہلے والے دور میں واپسی ممکن نہیں، جہاں اس نے اپنی ایک دنیا بنائی تھی۔
دوسرے یہ کہ موت کے بعد والے دور میں وہ اپنے لیے ایک اور دنیا نہیں بنا سکتا۔ یہ احساس آدمی کو ابدی مایوسی اور ابدی حسرت میں مبتلا کر دے گا، اور بلاشبہ ابدی مایوسی اور ابدی حسرت سے زیادہ اذیت ناک تجربہ اور کوئی نہیں۔ موجودہ دنیا کا معاملہ یہ ہے کہ یہاں اگر ایک چانس کھویا جائے تو اس کے بعد اس کو دوسرا چانس، یعنی سیکنڈ چانس، مل جاتا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی ہاری ہوئی بازی کو دوبارہ جیت میں تبدیل کر سکے۔ لیکن آخرت میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔
آخرت میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ آدمی اپنے لیے دوسرا چانس پا لے۔ آخرت میں کسی انسان کے لیے دوبارہ کوئی چانس نہیں۔ پہلے چانس یا دوسرے چانس یا تیسرے چانس کا معاملہ صرف موجودہ دنیا میں پیش آتا ہے۔ آخرت کی دنیا مکمل طور پر اس سے مختلف ہے۔
آخرت میں صرف انجام ہے، وہاں کسی کو دوبارہ نیا آغاز ملنے والا نہیں۔ کتاب معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 550۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.