Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Zaati tajribaat.

Urdu · 3 min

ذاتی تجربات: خدا کے فضل سے مجھ کو اس قسم کے تجربات بار بار پیش آئے ہیں۔ 30 دسمبر 2006 کو میں اپنی ٹیم، یعنی سی پی ایس کے کچھ افراد کے ساتھ، نئی دہلی کے لودھی گارڈن میں گیا۔ یہ گویا کہ ہماری اسپرچول آؤٹنگ تھی۔ اس موقع پر میرے دل سے ایک دعا نکلی، جو میری فہم کے مطابق اسم اعظم کے ساتھ دعا کی ایک مثال ہے۔

جب ہم لودھی گارڈن کے اندر پہنچ گئے تو میں نے اپنی ٹیم کے افراد سے پوچھا کہ آپ لوگ جب یہاں پہنچے تو آپ کا پہلا احساس کیا تھا۔ لوگوں نے مختلف انداز سے اپنے اپنے تجربے بتائے۔ پھر میں نے کہا کہ جب میں اس خوبصورت گارڈن کے اندر داخل ہوا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کہ میں جنت کو دور سے دیکھ رہا ہوں۔ یہ خوبصورت گارڈن میرے لیے جنت کا ایک بعید تعارف بن گیا۔

میں نے اشک بار آنسوؤں کے ساتھ کہا کہ خدایا، تو نے مجھے ناقص جنت میں پہنچا دیا، اب تو اپنی رحمت سے مجھے کامل جنت میں بھی داخل کر دے۔ میں نے کہا کہ خدایا، میں اور میرے ساتھی پوری انسانی تاریخ میں جنت کے لیے سب سے زیادہ غیر مستحق لوگ، یعنی least deserving candidates ہیں۔ اگر تو ہمارے کامل عدم استحقاق کے باوجود ہم کو اپنی جنت میں داخل کر دے، تو یہ واقعہ تیری شانِ رحمت کے ایک نئے اظہار کے ہم معنی ہوگا۔ ساری زمین و آسمان اور تمام فرشتے یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے کہ خدا کی رحمتوں کا سمندر اتنا وسیع تھا کہ ہمارے جیسے آخری حد تک غیر مستحق افراد بھی تیری رحمتِ بے پایاں کے فیض سے محروم نہ رہے۔

تیری رحمتِ بے پایاں کتنی وسیع تھی کہ وہ تاریخ کے ان نااہل ترین افراد تک کا احاطہ کر رہی تھی۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 374۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.