Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Dua aur super dua.

Urdu · 2 min

دعا اور سپر دعا۔ دعا یا خدا کو پکارنے کی دو قسمیں ہیں: ایک ہے سادہ طور پر کچھ متعین الفاظ بول کر خدا سے مانگنا، دوسری دعا وہ ہے جس کو سپر دعا کہا جا سکتا ہے۔ یہ دعا کی وہ قسم ہے جس کو پکارنے والا ایسے الفاظ اور ایسے انداز میں پکارتا ہے کہ وہ خود خدا کے لیے بلا تشبیہ اسی طرح ایک ذاتی مسئلہ بن جاتا ہے۔ جس طرح وہ دعا کرنے والے کے لیے ایک ذاتی مسئلہ تھا۔

پہلی دعا اگر روایتی دعا، یعنی ٹریڈیشنل دعا ہے، تو دوسری دعا تخلیقی دعا، یعنی کریئیٹو دعا ہے۔ انگریزی میں پہلی قسم کی دعا کو "ریکویسٹ" کرنا کہا جاتا ہے، اور دوسری قسم کی دعا کو "انووک" کرنا۔ جیسے کہ کہا جائے: "The Almighty God was invoked by His call." دعا اور اسم اعظم کی دعا میں یہی فرق ہے۔ دعا عام قسم کی ایک دعا ہے، اور اسم اعظم کی دعا گویا کہ ایک سپر دعا۔

اس معاملے کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے ہم ایک واقعہ پیش کرتے ہیں۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 365۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.