Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Ghalati ke bad muhaasaba.

Urdu · 3 min

غلطی کے بعد محاسبہ۔ تزکیے کا ایک بہت بڑا ذریعہ محاسبہ، یعنی انٹرسپیکشن ہے۔ محاسبے کے ذریعے آدمی کا ذہن بیدار ہوتا ہے، اس کی شخصیت میں ہلچل پیدا ہوتی ہے، اس کے اندر اپنی اصلاح کا داعیہ، یعنی انسنٹو، جاگتا ہے۔ اس طرح محاسبہ آدمی کو ذہنی اور روحانی ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔

مثال کے طور پر، ایک شخص نے آپ کے بارے میں کوئی ایسی بات کہہ دی جو آپ کو ناگوار ہوئی، آپ کے جذبات بھڑک اٹھے، آپ نے منفی ردعمل کے انداز میں اس کا جواب دیا۔ بات کو آپ کے اندر ندامت، یعنی ریپنٹنس، پیدا ہوئی۔ آپ نے اپنی روش پر نظرِ ثانی کی، آپ نے سوچا کہ اس طرح میں اپنے اندر ایک منفی شخصیت بنا رہا ہوں۔ ایسی منفی شخصیت موت کے بعد کی زندگی میں میرے لیے سخت تباہ کن ثابت ہوگی۔

ایسی منفی شخصیت مجھ کو جنت میں داخلے کے لیے نااہل بنا دے گی۔ آپ نے سوچا کہ قرآن کے مطابق جنت والوں کا کلچر امن کلچر ہوگا، وہاں ایسے لوگ آباد کیے جائیں گے جو باہمی زندگی میں امن اور محبت کے ساتھ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ایسی حالت میں اگر میں نے اپنے اندر ایسی شخصیت بنائی جس کے اندر ٹالرنس نہ ہو، جو مشتعل ہو جانے والی ہو، جس کے اندر دوستانہ روش، یعنی فرینڈلی بیہیویئر، کی صلاحیت نہ پائی جاتی ہو، ایسا شخص جنت میں داخلے کے لیے نااہل قرار پائے گا۔ وہ ابدی طور پر مسرت اور کامیابی سے محروم رہے گا۔

یہ سوچ آپ کے لیے ایک تعمیری دھماکہ ثابت ہوگی۔ آپ خود اپنے نگراں بن جائیں گے۔ آپ کے اندر اپنی اصلاح کا شدید جذبہ پیدا ہو جائے گا۔ خود احتسابی کا یہی مزاج تزکیے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

تزکیہ ہمیشہ داخلی سوچ کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، نہ کہ خارجی نوعیت کی کسی کارروائی کے ذریعے۔ تزکیہ وہ عمل ہے جس میں آدمی خود اپنا مزکّہ ہوتا ہے۔ وہ خود ہی طالبِ علم ہوتا ہے اور خود ہی اپنا استاد بھی۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 182۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.