Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

انكار سے اقرار تك

Urdu · 3 min read

پروفيسر چندروكرما سنگھي ( Chandra Wickramasinghe, b 1939) سري لنكا كے ايك سائنس داں هيں۔وہ يونيورسٹي كالج، كارڈيف (برطانيه) ميں رياضيات اور فلكيات كے استاد رہے۔ اپنے فن ميں انھوں نے عالمي شهرت حاصل كي هے۔ وه پروفيسر سرفريڈ هائل كے ساتھ 1962 سے ايك تحقيق ميں لگے هوئے تھے۔ تحقيق كا موضوع يه تھا كه زمين پر زندگي كا آغاز كس طرح هوا۔ دونوں پروفيسروں نے اپني تحقيق كے نتائج ايك كتاب كي صورت ميں شائع كيے هيں جس كا نام هے ’’ارتقاء خلا سے‘‘:

other sourceWords of another person or source

Evolution from Space, Simon and Schuster, 1981, 176 pages

پروفيسر وكرما سنگھي نے تحقيق كا آغاز اس ذهن كے ساتھ كيا تھا كه خالق كا تصور سائنس سے غيرمطابق هے۔ وه لكھتے هيں اپني تحقيق كے آخري نتائج سے مجھے بڑا دھكا لگا۔ سائنسي تعليم كے دوران شروع سے مجھے يقين دلايا گيا تھا كه سائنس كسي بھي قسم كي ارادي تخليق كے نظريے سے هم آهنگ نهيں هوسكتي۔ اس نظريے كو بے حددكھ كے ساتھ چھوڑنا پڑے گا۔ ميرا ذهن مجھ كو جس طرف لے جارها هے، وه ميرے ليے سخت غير اطمينان بخش هے۔ مگر اس سے نكلنے كاكوئي منطقي راسته موجود نهيں۔

دونوں سائنس دانوں نے الگ الگ اس كا حساب لگايا كه اتفاقي طورپر زندگي شروع هونے كا رياضياتي امكان كتنا هے۔ دونوں كي آزادانه تحقيق اس مشتركه نتيجے پر پهنچي كه اتفاقي پيدائش كارياضياتي طورپر كوئي امكان نهيں۔ انھوں نے حساب لگا كر بتايا كه اتفاقي پيدائش كا امكان اگر ’’ايك‘‘ مانا جائے تو اس كے مخالف امكانات اتنے زياده هيں كه ان كو شمار كرنے كے ليے ايك كے دائيں طرف چاليس هزار صفر لگانے هوں گے۔ ’’يه تعداد موجوده حجم اور عمر (15 بلين سال)كي كائنات ميں اتني ناقابلِ قياس حد تك زياده هے كه مجھے صد في صد يقين هےكه زندگي هماري زمين پر اپنے آپ اچانك شروع نهيں هوسكتي‘‘۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

كيميائي اتفاق سے اچانك زندگي كا شرو ع هونا اس قدرزياده بعيد بات هے كه وه بالكل لغو (absurd) معلوم هوتا هے۔ يه سوچنابالكل معقول هے كه طبيعيات كے وه اوصاف جن پر زندگي كا انحصار هے، وه هر اعتبار سے ارادي هيں۔ وكرما سنگھي لكھتے هيں ’’سرفريڈ هائل مجھ سے زياده بر تر خالق كي طرف مائل تھے۔ ميں اكثر اس كے خلاف ان سے بحث كرتا تھا۔ مگر ميں نے پايا كه ميں استدلال كي تمام بنياديں كھورها هوں۔ اس وقت ميں كوئي بھي عقلي دليل نهيں پاتا، جس سے ميں خدا كے نظريے كو باطل ثابت كرسكوں۔ اگر ميں كوئي دليل پاتا، خواه وه كتني هي معمولي كيوں نه هو تو ميں اس كتاب كے لكھنے ميں فريڈ كا شريكِ كار نه هوتا۔ اب هم محسوس كرتے هيں كه زندگي كے بارے ميں واحد منطقي جواب يهي هے كه وه تخليق هے، نه كه كوئي الل ٹپ قسم كا الٹ پھير۔ ميں اب بھي اس اميد پر هوں كه كسي دن ميں دوباره خالص مشيني توجيه پيش كرسكوں۔هم بحيثيت سائنس داں كے اس اميد ميں تھے كه هم كوئي راسته پاليں گے۔ مگر موجوده تحقيقي نتائج كے مطابق اس كي كوئي صورت نهيں۔ منطق اب بھي مايوسانه طورپر اس كے خلاف هے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ميں ايك بدھسٹ هوں۔ اگر چه كوئي پر جوش نهيں۔ اس اعتبار سے يه ميرے ليے كوئي مسئله نه تھا۔ كيونكه بدھزم ايك بے خدا مذهب هے، جو اس بات كا دعوي نهيں كرتا كه وه تخليق كے بارے ميں كچھ جانتا هے۔ بدھزم كے نظام ميں خالق كا كوئي وجود نهيں۔ مگر اب ميں پاتا هوں كه ميں منطق كے ذريعے اسي مقام پر پهنچا دياگيا هوں۔ اس كے سوا كوئي طريقه نهيں جس سے هم يه سمجھ سكيں كه مخصوص كيميائي مادوں ميں وه حد درجه درست نظام كيوں كر پايا جاتا هے، جس سے كائناتي سطح پر تخليقات كا ظهور هو‘‘۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content