Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

مذهب كي طرف واپسي

Urdu · 3 min read

امريكا كے ٹائم ميگزين (8 اپريل 1966) كي كور اسٹوري (خصوصي مضمون) كا عنوان تھا ’’كيا خدا مرچكا هے‘‘ يه نصف صدی پهلے كي بات تھي۔ اب خود مغربي دنياميں ايسي كتابيں اور مضامين مسلسل شائع هورهے هيں جن كا عنوان اس كے بالكل برعكس هوتاهے۔ مثال كے طورپر ماهنامه اسپان (دسمبر 1984) ميں ايك مفصل رپورٹ شائع هوئي هے۔ اس كي سرخي كے الفاظ يه هيں ’’مذهب كي طرف واپسي‘‘۔

يه رپورٹ اس مضمون كے آخر میں نقل كي جارهي هے۔ اس كا خلاصه يهاں درج کیا جاتا هے۔ اس كے مطابق امريكا اور دوسرے مغربي ملكوں ميں مختصر وقفے كے بعد مذهب ازسرِ نو زنده هورها هے۔ كالجوں ميں دينيات كي كلاس جو پهلے خالي رهتي تھي، اب بھري رهتي هے۔ چرچ اور سينگاگ (يهودي عبادت خانه) ميں جانے والوں كي تعداد كئي گناه بڑھ گئي هے۔ مذهبي لٹريچر پڑھنے والوں كي تعداد ميں غير معمولي اضافه هواهے۔ مذهب كے نام پر كانفرنسيں كثرت سے منعقد كي جارهي هيں۔ ايك پروفيسر كے الفاظ ميں، يهاں مذهب ميں دلچسپي كا حيرت ناك احيا هواهے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ايك مغربي دانشور جس نے 1965 ميں ’’سيكولر شهر‘‘ نامي كتاب ميں بتايا تھا كه لوگوں نے مقدس چيزوں ميںاپني دلچسپي كھو دي هے، اب وه اپني دوسري كتاب ’’سيكولر دنياميں مذهب‘‘ ميں دكھارها هے كه مذهب ميں لوگوں كي دلچسپي از سرِ نو بحال هوگئي هے۔ دانشور طبقه جو عرصے سے شك كي بنا پر مذهب كو نظر انداز كيے هوئے تھا، وه مذهب كي طرف دوباره ديكھنے لگاهے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ڈينيل بل نے لكھا هے كه 18 ويں صدي كے آخر سے لےكر 19 ويں صدي كے نصف تك تقريباً هر ترقي پسند مفكر يه خيال كرتا تھا كه مذهب 20 ويں صدي ميں ختم هوجائے گا۔ يه عقيده عقل كي طاقت كي بنياد پر قائم كيا گيا تھا۔ نظريه يه تھا كه انسان اپنے دماغ سےاپنے مسائل كو حل كرلے گا، اور اس كے بعد مذهب اپنے آپ ختم هوجائے گا۔ مگر ايسا نه هوسكا۔ هم نے ٹكنالوجي كے ذريعے غير معمولي طاقت فطرت كے اوپر حاصل كرلي۔ اس كے باوجود 20 ويں صدي غالباً انساني تاريخ كي سب سے بھيانك صدي هے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

چونكه انسان كے سيكولر خدا ناكام هوگئے هيں، وه روايتي خدا كي طرف زياده سے زياده ديكھنے لگا هے۔ ايك پروفيسر كے الفاظ ميں روايت دوباره مثبت قوت كے ساتھ ايجنڈا پر آگئي هے۔ مذهب كي طرف يه واپسي حقیقتاً فطرت كي طرف واپسي هے۔ يعني اس خدا كي طرف واپسي جس كا احساس اس كي فطرت ميں پيوست هے، نه كه اس خدا كي طرف جس كي نمائندگي وه اپنے موروثي مذهب ميں پارها هے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

هارورڈ لاء اسكول كے پروفيسر آلن ڈرشووٹز (Alan Dershowitz, b. 1945) نے كها كه يه بڑي عجيب چيز هے كه ميري نسل مذهب كي طرف واپس آئے۔ هم وه نسل هيں جس كو هر قسم كي آزادي اورهر طرح كي چھوٹ حاصل تھي۔ مگر هميں يه تجربه هوا كه اس آزادي كي كوئي جڑ نهيں۔ يهي بے جڑ هونے كا احساس هے، جو اكثر دانشوروں كو دوباره مذهب كي طرف لايا هے۔ ايك دوسرے پروفيسر مسٹر كولس نے كها كه ميں يه نهيں كهه سكتا كه ميں خدا ميں عقيده ركھتاهوں۔ ميں روحانيت كي تلاش ميں هو ں نه كه كسي خاص مذهب كو ماننے والا۔ميري زندگي ميں ايسے لمحات آتے هيں جب كه ميں ٹھهر جاتا هوں اور خدا كو پكارنے لگتا هوں۔ ليكن اگر آپ مجھ سے پوچھيں كه وه خدا كون هے، اور اس كي صورت كيا هے تو ميں تردد ميں پڑ جاؤں گا۔ ميں صرف يه كهه سكتاهوں كه ميں انتشار ذهني كا شكار هوں۔ اگر چه ميں نهيں چاهتا كه ذهني انتشار ميري زندگي پر پوري طرح چھاجائے۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content