Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

رچرڈ نکسن

Urdu · 1 min read

مسٹر رچرڈ نکسن (1913-1994)امریکا کے 37 ویں صدر تھے۔ وہ 1969 میں امریکا کے صدر منتخب ہوئے اور1974 میں ان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا۔ صدارت سے اُن کی رخصت کا سبب واٹرگیٹ اسکینڈل بنا۔ ان کے زمانۂ صدارت کے آخری دنوں پر ایک کتاب لکھی گئی ہے— آخری ایام

The Final Days by Bob Woodward and Carl Bernstein, Simon and Schuster, 1976, 476 pages

other sourceWords of another person or source

کتاب کے مطابق، اسکینڈل کے انکشاف سے صدر نکسن بہت پریشان ہوگئے تھے۔جب صدارت کا خاتمہ قریب آگیا تو نکسن نے اپنے سکریٹری آف اسٹیٹ ہنری کسنجر (پیدائش 1923) سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ خدا کے آگے جھکیں، اور دونوں مل کر دعا کریں۔ ’’نہ تم زیادہ پکے یہودی ہو، نہ میں زیادہ پکا عیسائی۔ مگر اس وقت ہم کو ضرورت ہے کہ ہم دعا کریں۔‘‘ نکسن نے کہا اور عیسائی طریقِ عبادت کے مطابق جھک کر دعا کرنے لگے 

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

As the end neared, Nixon asked secretary of state Henry Kissinger to kneel and pray with him, saying: ‘‘You are not a very orthodox Jew and I am not an Orthodox Quacker, but we need to pray.” (Daily American [Rome] March 27, 1976)

other sourceWords of another person or source
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content