Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

ريموٹ كنٹرول

Urdu · 2 min read

موجوده زمانے نے انساني ڈکشنری ميں جن نئے الفاظ كا اضافه كيا هے، ان ميں سے ايك ريموٹ كنٹرول (remote control)هے۔ يعني دور سے كسي ظاهري واسطے كے بغير كنٹرول كرنا

Remote control is a system of controlling a machine or a vehicle from a distance by using radio or electronic signals.

موجوده زمانے ميں بهت سي ايسي صورتيں پيدا هوگئي هيں ،جن ميں سگنل يا پيغام تاروں پر نهيں بھيجا جاسكتا۔ مثلاً حركت كرنے والي سوارياں جيسے هوائي جهاز يا خلائي جهاز، وغيره۔ ان حالات ميں مشين كو حسبِ منشا چلانے كے ليے ريموٹ كنٹرول يا ريڈيو كنٹرول كا طريقه اختيار كيا جاتاهے۔ ايسے حالات ميں كوڈ كي صورت ميں سگنل بھيجے جاتے هيں۔ متعلقه مشين ميں ايك رسيور هوتا هے جو مطلوبه فريكوئنسي پر اس كو وصول كرنے كے ليے هر آن متحرك رهتا هے۔ موجوده زمانے ميں يه طريقه بهت سے كاموں ميں كثرت سے استعمال هونے لگا هے۔

ريموٹ كنٹرول كا طريقه اب اس حد تك ترقي كر چكا هے كه خلا ميں اپنے مدار پر گھومنے والي مشينوں كو زمين سے نهايت صحت كے ساتھ هدايات بھيجي جاتي هيں، اور ان كي نگراني كي جاتي هے۔ اگر ان كے اندر كوئي خرابي پيدا هوجائے تو كسي مادي واسطے كے بغير محض ريڈيائي لهروں كے ذريعے ان كو زمين هي سے درست كرديا جاتا هے۔ حتیٰ كه اس ايجاد نے تخريب كاروں كو بھي جديد مواقع فراهم كرديے هيں۔ چنانچه 25 مئي 1985 كو امير كويت كي موٹر كار كے پاس جو بم پھٹا، وه ریموٹ سے كنٹرول كيا جانے والا ايك بم (remote-controlled bomb) تھا۔

ريموٹ كنٹرول كا يه نظام ايك معنوي حقيقت كا مادي مظاهره هے۔ يه ايك عملي مثال كي صورت ميں بتارها هے كه خدا كس طرح پھيلي هوئي كائنات كو بلا واسطه كنٹرول كرتاهے، اور كس طرح اس كو اپني منشا كے مطابق چلا رها هے۔ ريموٹ كنٹرول ريڈيو اگرچه ايك انساني واقعه هے۔ مگر اس نے عظيم تر خدائي واقعے كو همارے ليے قابلِ فهم بنا ديا هے۔

خدا انسانی فطرت کی آواز

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.