Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

زمين الله كي عجيب وغريب نعمت

Urdu · 2 min read

روس نے 1977اپنا اسپیس اسٹیشن (Salyut 6) میں خلا میں بھیجا تھا۔ پروگرام کے مطابق، 25 فروری 1979کو دو خلا باز ولاديمير لياخوف (Vladimir Afanasyevich Lyakhov, 1941-2018) اور وليري ريو مين (Valery Victorovich Ryumin, b. 1939) کو وہاں بھيجا گیا۔ ان كو 175 دن تك خلا ميں رهنا تھا۔ آخري ايام ميں جب كه وه اپنے خلائي سفركي مدت پوري كركے اپنے وطن واپس آنے والے تھے، زميني اسٹيشن سے بات كرنے والے نے ان سے پوچھا — آج كل آپ لوگوں كے احساسات كيا هيں۔ ايك خلا باز نے خبر رساں ايجنسي اے پي كے  مطابق، فوراً كها کہ هم آج كل كيا خواب ديكھ رهے هيں۔ هاں، وه يه هے كه هم بس يه چاهتے هيں كه جلد سے جلد وه وقت آئے جب كه هم زمين پر دوباره اپنا قدم ركھيں

unverifiedAttribution could not be verified automatically

What are we dreaming about. Well, we want very much just to put our feet on the ground again. (The Indian Express, August 16, 1979)

يه دونوں روسي خلا باز (cosmonauts) تقريباً چھ ماه تک خلا ميں چكر لگانے كے بعد زمين پر واپس آئے۔ تقريباً نصف سال تك بے وزني كي حالت ميں رهنے كے بعد وه دونوں مدهوش اور سراسيمه سے دكھائي ديتے تھے۔ ان كا كهنا هے كه ان كي نيند غائب هوگئي تھی۔ خلا ميں خوف ودهشت كي وجه سے وه بهت كم سو سكے تھے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

زمين كو الله تعالیٰ نے جس طرح بناياهے، اور اس پر همارے ليے جو موافق حالات جمع كيے هيں وه همارے ليے بهت بڑي نعمت هيں۔ ساري معلوم كائنات ميں انسان جيسي مخلوق كے ليے كوئي بھي دوسرا ٹھكانا نهيں۔ الله كي اس عظيم نعمت كا اندازه اس وقت هوتاهے ،جب كه آدمي زمين سے محروم كرديا گيا هو، ٹھيك ويسےهي جيسے فاقه گزرنے كے بعد آدمي صحيح طورپر جانتا هے كه كھانا آدمي كے ليے كيسي قيمتي چيز هے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content