Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

كائنات كي نشانياں

Urdu · 3 min read

’’پتھر اور لكڑي كو كوٹ پيس كر ملا دو تو وه پٹرول بن جائے گا۔‘‘ اس قسم كي بات بہ ظاهر بالكل مضحكه خيز معلوم هوتي هے۔ يقيناً انسان اس طرح كا كوئي واقعه ظهور ميں لانے پر قادر نهيں۔ مگر اسي قسم كےاس سے زياده عجيب واقعات اس دنيا ميں هر دن ظهور ميں آرهےهيں۔ قدرت كي كيمسٹري هر دن ايسے بے شمار واقعات ظهور ميں لاتي هے، جو انسان كے ليے صرف ايك ناقابلِ فهم عجوبے كي حيثيت ركھتے هيں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

آكسيجن اور هائڈروجن دو گيسيں هيں۔ قدرت ان كو ايك خاص تناسب سے ملاتي هے تو ان كا مجموعه پاني جيسے سفيد سيال كي صورت اختيار كرليتاهے۔ كاربن كے ساتھ كچھ نمكيات اور معدنيات جمع هوتي هيں تو زندگي وجود ميں آجاتي هے۔مقناطيسي فيلڈ اور حركت كو يكجا كيا جاتا هے تو بجلي جيسي حيرت ناك طاقت پيدا هوتي هے۔ اسي طرح مقناطيسي فيلڈ اور بجلي كو اكٹھا كيا جاتا هے تو انتهائي تيز حركت وجود ميں آجاتي هے۔ ايك بيج كو مٹي ميں ملا ديا جاتا هے تو اس سے لكڑي اور پتي اور پھول اور پھل كا ايك مجموعه نكل كر كھڑا هوجاتا هے،وغيره وغيره۔

اس قسم كے بے شمار كرشمے كائنات ميں هر لمحه ظاهر هورهے هيں۔ انسان ان كو ديكھ كر حيران ره جاتا هے۔ وه ديكھتا هے كه نه خود ان چيزوں ميں اپنے آپ كو ظهور ميں لانے كي طاقت هے، اور نه انسان اس پر قادر هے كه وه بطور خود كسي واقعے كو پيدا كرسكے۔ ’’پھر يه سب كيسے هورها هے‘‘۔ اس سوال كے جواب ميں کوئی انسان كهه دیتا هے كه يه سب خدا كا انش (جزء)هے۔ یعنی يه خود خدا هے، جو اَن گنت صورتوں ميں اپنے آپ كو ظاهر كر رها هے۔قرآن اس قسم كے جواب كو غیر صحیح قرار ديتا هے۔ قرآن كے نزديك يه چيزيں خدا كا اَنش نهيں، بلكه خدا كا حكم هيں۔ یعنی خدا نے اپني قدرت سے ان كو پيدا كيا هے، نه كه خود خدا ان كي صورت ميں ظاهر هوا هے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

’’ستارے‘‘ قديم زمانے سے شعرا كے حسين تخيلات كا مركز رهے هيں۔ ’’چاند‘‘ كو انسان ديوتا كے روپ ميں ديكھتا رها هے۔ مگر حقيقت اس كے برعكس هے۔ ستارے هيبت ناك آگ كے شعلے هيں،اور چاند اور دوسرے سيارے محض خشك چٹانيںہیں، جن پر پاني كا ايك قطره يا درخت كا ايك پته بھي نهيں۔ كائنات انتهائي وسيع هونے كے باوجود انسان جيسي مخلوق كے ليے انتهائي طورپر غير موافق هے۔ ساري معلوم كائنات ميں صرف زمين هي ايك ايسا سیارہ هے، جهاں انسان زنده رهتاهے، اور تمدن كي تعمير كرتا هے۔ بے حد وسيع كائنات ميں زمين كا استثنا واضح طور پر ايك ذي شعور هستي كے وجود كا ثبوت هے، جس نے بالاراده زمين پر استثنائي حالات پيدا كیے۔

سائنس داں تقريباً نصف صدي سےاس كوشش ميں لگے هوئے هيں كه خلا ميں زمين سے ملتے جلتے دوسرے سیارے دريافت كريں تاكه يه ثابت هوسكے کہ هماري زمين كا ئناتي استثنا نهيں هے، بلكه اس طرح كے حالات كم يا زياده دوسرےسیاروں پر بھي پائے جاتے هيں۔ بالفاظِ ديگر، زمين كا خالق قانونِ ارتقا هے ،نه كه كوئي خدا۔ مگر يه تلاش كھرب هاكھرب ڈالر خرچ كرنے كے باوجود ابھي تك ناكامي كے سوا كسي اور مقام تك نه پهنچ سكي۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content