Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

كون كنٹرول كرے

Urdu · 2 min read

سرجولين هكسلے (Sir Julian Sorell Huxley, 1887-1975) كي ايك كتاب هے جس كا نام ’’مذهب بغير الهام‘‘ هے

other sourceWords of another person or source

Julian Huxley: Religion Without Revelation (1957), Harper, p. 393

other sourceWords of another person or source

مصنّف نےاس كتاب ميں يه دكھانے كي كوشش كي هے كه مذهب (بمعني انساني طريقه) الهام خداوندي كي بنياد پر قائم كرنے كا دور ختم هوگيا۔ اب انسان خود اپنا مذهب بنا رها هے۔اس مذهب كي بنياد عقل (ريزن) پر هے، اور اس كا نام هيومنزم هے۔مصنف كے نقطهٔ نظر كا خلاصه اس كے ان الفاظ ميں هے— موجوده زمانے ميں انسان نے بڑي حد تك خارجي فطرت كي طاقتوں كو جاننے، ان كو كنٹرول كرنے اور ان كو استعمال كرنے كي بابت سيكھ ليا هے۔ اب اس كو خود اپني فطرت كي طاقتوں كو جاننے اور ان كو كنٹرول كرنے اور ان كو استعمال كرنے كي بابت سيكھنا هے

Man has learnt in large measure to understand, control and utilize the forces of external nature: he must now learn to understand, control and utilize the forces of his own nature .

یہی موجودہ زمانے کے اعلیٰ تعلیم یافته ملحدین کا عام نظریه ہے۔ مگر يه لفظي تك بندی کے سوا اور كچھ نهيں۔حقيقت یہ ہے کر خارجي مادے کوکنٹرول كرناجتنا ممكن تھا، اتنا هي يه ناممكن هے كه انسان خود اپني فطرت كو كنٹرول كرے۔

ماده خود اپنے آپ كو كنٹرول نهيں كرسكتا۔ اسي طرح انسان بھي خود اپنے آپ كو كنٹرول نهيں كرسكتا۔ انسان كے ليے ماده كوكنٹرول كرنا اس ليے ممكن هوا كه انسان كواپنے دماغ كي بنا پر ماده كے اوپر بالاتري حاصل تھي۔ اسي طرح انسان كو وه هستي كنٹرول كرسكتي هے، جس كو انسان كے اوپر بالاتري حاصل هو۔ كوئي بھی ہستی اپنے برابر كو كنٹرول نهيں كرسكتی— انسان کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک برتر خدا کا عقیدہ درکار ہے۔ برتر خدائی عقیدے کے سوا کوئی چیز نہیں جو انسان کو قابو میں رکھ سکے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content