Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

خدا كا تصور

Urdu · 2 min read

سيكولر فكر ركھنے والے متعدد اهلِ علم نے يه بات كهي هے كه خدا كا كوئي حقيقي وجود نهيں، وه انساني ذهن كي تخليق هے — خدا، انسان كي ايك عظيم ايجاد هے(God is a great invention by man)۔ يه صرف ايك ورڈ پلے (word play) هے۔ زياده درست بات يه هے كه اِس طرح كهاجائے — انسان، خدا كي ايك عظيم تخليق هے

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

Man is a great creation by God

خدا كے وجود كے بارے ميں علمي غوروفكر سب سے پهلے فلسفے ميں شروع هوا۔ فلسفه اِس معاملے ميں كسي حتمي انجام تك نه پهنچ سكا۔ اٹالین سائنس داں گليليو اوربرٹش سائنس داں نيوٹن كے بعد غوروفكر كا سائنسي انداز شروع هوا۔ سائنس كا موضوع اگرچه خالق نهيں ہے، بلكه اس كے اپنے الفاظ ميں، نيچر(nature) ہے۔ مگر نيچر كيا هے۔ نيچر تخليق كا دوسرا نام هے۔ گويا سائنس كا موضوع هے خالق كے حوالے كے بغير مخلوق (creation) كا مطالعه كرنا۔ سائنسي مطالعے ميں پهلے، نيوٹن كے زمانے ميں، يه مان ليا گيا تھا كه دنيا ايك ميكانكل ڈزائن (mechanical design) هے۔ اس كے بعد ردر فورڈ (Ernest Rutherford, 1871-1937) كے زمانے ميں معلوم هوا كه دنيا ايك بامعنی ڈزائن (meaningful design)هے۔ اِس كے بعد فريڈ هائل كا زمانه آيا، جب كه يه دريافت هواكه دنيا ايك انٹيلجنٹ ڈزائن هے۔

اِن دريافتوں كو سامنے ركھ كر غور كياجائے تو يه كهنا صحيح هوگا كه خدا كا وجود علمي طورپر دريافت هوچكا هے۔ اب سارا معامله صرف تسميه (nomenclature) كا هے، يعني يه كه اِس دريافت شده حقيقت كا نام كيا هو۔ فلسفيوں نے اِ س حقيقت كو ورلڈ اسپرٹ (world spirit) كها تھا۔ سائنس اِس كو انٹيلجنٹ ڈزائن كهه رهي هے۔ اهلِ مذهب كي زبان ميں اِسي حقيقت كا نام خدا (God) هے۔ سائنس نے صرف تخليق كو دريافت كيا، ليكن تخليق كے دريافت كے ساتھ هي خالق اپنے آپ دريافت هوجاتا هے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content