Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Khuda ki Daryaft
Khuda ki Daryaft

فلسفيانه تلاش كي ناكامي

Urdu · 2 min read

تمام فلسفيوں كا كيس ايك تھا، وه هے حقيقت كي تلاش۔ تمام فلسفيوں نےيه چاها كه وه سچائي كو علم كے راستے سے جانيں، ليكن تجربه بتاتا هے كه هر فلسفي اپني اس تلاش ميں ناكام رها۔ برطانوي فلسفي برٹرينڈ رسل كا معامله بھي يهي تھا۔ برطانی فلسفی برٹرینڈ رسل (1872-1970) کے بارے میں اس کے ایک سوانح نگار نے لکھا ہے کہ برٹرینڈ رسل ایک ایسا فلسفی تھا، جو اپنا کوئی فلسفہ ڈیولپ نہ کرسکا

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

Bertrand Russell was a philosopher of no philosophy

تمام عمر مطالعه كرنے كے باوجود برٹرینڈ رسل سچائي كو دريافت كرنے ميں ناكام رها۔ دوسرے فلسفيوں كا كيس بھي يهي هے۔ مگر دوسرے فلسفيوں نے اس حقيقت كا بهت كم اعتراف كيا، جب كه برٹرينڈ رسل نے كھلے لفظوں ميں اس حقيقت كا اعتراف كيا هے ۔ رسل كا يه اعتراف اس كي خود نوشت سوانح عمري ميں ديكھا جاسكتا هے۔

اس نے لكھا هے — ’’جب ميں اپني زندگي كا جائزه ليتا هوں تو مجھے ايسا محسوس هوتا هے كه ميري زندگي ضائع هوگئي۔ ميں ايسي باتوں كو جاننے كي كوشش كرتا رها، جن كو جاننا ممكن هي نه تھا۔ ميري سرگرمياں بطورِ عادت جاري رهيں۔ ميں بھلاوے ميں پڑا رها۔ جب ميں اكيلا هوتا هوں تو ميں اس كو چھپا نهيں پاتا كه ميري زندگي كا كوئي مقصد نهيں، اور مجھے يه بھي نهيں معلوم كه نيا مقصدِ حيات كيا هے، جس ميں ميں اپني بقيه عمر كو وقف كروں۔ ميں اپنے آپ كو كامل تنهائي ميں محسوس كرتا هوں، جذباتي اعتبار سے بھي اور مابعد الطبيعياتي اعتبار سے بھي، جس سے ميں كوئي مخرج نهيں پاتا‘‘:

other sourceWords of another person or source

‘‘When I survey my life, it seems to me to be a useless one, devoted to impossible ideals. My activities continue from force of habit, and in the company of others, I forget the despair which underlies my daily pursuits and pleasure. But when I am alone and idle, I cannot conceal for myself that my life has no purpose, and that I know of no new purpose to which to devote my remaining years. I find myself involved in a vast mist of solitude both emotional and metaphysical, from which I can find no issue.’’

other sourceWords of another person or source

(The Autobiography of Bertrand Russell, 1950, p. 395)

مگر یہ بات صرف ایک فلسفی کی بات نہیں۔ بلکہ تمام فلسفیوں کا معاملہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے یہی ہے۔ حقیقتِ اعلیٰ (supreme reality) ہر فلسفی کی تلاش کا موضوع رها هے، لیکن کوئی فلسفی اپنی تلاش کا جواب نہ پاسکا۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content