Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Khatun-e-Islam
Khatun-e-Islam

Aabaadi ka masala

Urdu · 3 min

آبادی کا مسئلہ: امریکہ میں ایک کتاب چھپی ہے جس کا نام ہے "پیدائش کا قحط"، بن جے واٹن برگ "دی برتھ ڈیتھ" 1987۔ یہ کتاب آج کل مختلف حلقوں میں بحث کا زبردست موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس میں مصنف نے اعداد و شمار کی روشنی میں دکھایا ہے کہ امریکہ اور دوسرے مغربی ملکوں میں پیدائش کی شرح خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اشتراکی بلاک کی شرح پیدائش بڑھ رہی ہے، اور تیسری دنیا کی شرح کا تو یہ حال ہے کہ اگلے 50 سال میں اس کی آبادی مغربی دنیا سے 10 گنا زیادہ ہو جائے گی۔

اس کے نتیجے میں اکیسویں صدی میں پہنچ کر امریکہ عالمی طاقتی حیثیت، یعنی ورلڈ پاور اسٹیٹس، کھو دے گا۔ اسی طرح پوری مغربی دنیا عالمی سیاست میں دوسرے درجے کی حیثیت حاصل کرے گی۔ اس کا حل ایک ناقد کے الفاظ میں یہ ہے کہ مغربی عورتیں دوبارہ بچہ پیدا کرنے والی قدیم عورت کا اندازہ اختیار کر لیں۔ اس کا حل ایک ناقد کے الفاظ میں یہ ہے کہ مغربی عورتیں دوبارہ بچہ پیدا کرنے والی قدیم عورت کا انداز اختیار کر لیں۔

To slip back into a traditional woman as exclusive child raiser. Time: 24 March 1987, page 48. جدید تہذیب نے عورت کو جو مقام دیا تھا، وہ زندگی کی حقیقتوں سے ٹکرا گیا۔ اب مفکرینِ مغرب کو نظر آ رہا ہے کہ اگر کامیاب زندگی حاصل کرنا ہے تو عورت کے قدیم تصور کو دوبارہ اختیار کرنا ہوگا۔

کتاب "خاتون اسلام"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 159۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.