Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam kya hai
Islam kya hai

Najaat

Urdu · 4 min

نجات۔ انسان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ اس کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ موت کے بعد آنے والی زندگی میں اس کو نجات حاصل ہو، وہ خدا کی ابدی رحمتوں میں جگہ پائے۔ ہر انسان جو موجودہ دنیا میں پیدا ہوتا ہے، اس کو موت کے بعد ایک اور دنیا میں داخل ہونا ہے۔

موجودہ دنیا میں آدمی کو زندگی کے مواقع آزمائش کے لیے ملے ہوئے تھے۔ اگلی دنیا میں جو کچھ کسی کو ملے گا، وہ اس کے عمل کے بدلے کے طور پر ملے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موت سے پہلے کی دنیا میں تو ہر آدمی کو تمام چیزیں لازمی طور پر ملی ہوئی ہیں، خواہ وہ اس کا مستحق ہو یا مستحق نہ ہو۔ مگر موت کے بعد کی دنیا میں یہ لزوم ختم ہو جائے گا۔

اس وقت چیزوں کو پانے کا معیار استحقاق ہوگا، نہ کہ امتحان۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلی دنیا میں جو لوگ مستحق قرار پائیں گے، ان کو تو ہر قسم کی نعمتیں مزید اضافے کے ساتھ دے دی جائیں گی۔ مگر جو لوگ غیر مستحق قرار پائیں گے، وہاں ان کے لیے کچھ بھی نہ ہوگا۔ وہ مجبور ہوں گے کہ وہاں کامل محرومی کی زندگی گزاریں۔

یہی ہر آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہر آدمی کو سب سے زیادہ اس بات پر دھیان دینا چاہیے کہ ایسا نہ ہو کہ وہ اگلی زندگی میں غیر مستحق قرار دیا جائے اور نجات پائے ہوئے لوگوں میں شامل نہ ہو۔ ہر آدمی کو اپنی طاقت اور توجہ سب سے زیادہ جس کام میں لگانا ہے، وہ یہ کہ موجودہ دنیا میں وہ اس طرح زندگی گزارے کہ اگلے مرحلے حیات میں وہ غیر مستحق نہ قرار دیا جائے، بلکہ وہاں اس کو سعادت اور نجات حاصل ہو۔ اگلی دنیا زیادہ کامل اور ابدی دنیا ہے۔

وہاں ہر قسم کی لذتیں اور خوشیاں بھرپور طور پر اکٹھا کر دی گئی ہیں۔ یہی وہ دنیا ہے جس کے لیے انسان آرزو کرے، اور یہی وہ دنیا ہے جس کے لیے انسان اپنی ساری محنتیں صرف کر دے۔ مگر اس نعمت بھری دنیا کے لیے عمل کرنے کا مقام موت سے پہلے کی دنیا ہے، نہ کہ موت کے بعد آنے والی دنیا۔ آج کی دنیا عمل کرنے کی جگہ ہے، اور اگلی دنیا عمل کا انجام پانے کی جگہ۔

آخرت کی نجات صرف ان لوگوں کو ملے گی جو آخرت سے پہلے اپنے آپ کو نجات کا مستحق ثابت کریں۔ کتاب اسلام کیا ہے؟ مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 56۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.