Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Islam kya hai
Islam kya hai

Padosi

Urdu · 3 min

پڑوسی پڑوسی کسی انسان کا سب سے قریبی ساتھی ہے۔ گھر کے افراد کے بعد کسی انسان کا سابقہ سب سے پہلے جن لوگوں سے پیش آتا ہے، وہ اس کے پڑوسی ہیں۔ پڑوسی کو خوش رکھنا، اس سے اچھا تعلق قائم کرنا، خدا پرستانہ زندگی کا ایک اہم پہلو ہے۔ پڑوسی خواب میں مذہب کا ہو یا غیر مذہب کا، خواہ اپنی قوم کا ہو یا دوسری قوم کا، وہ ہر حال میں قابلِ لحاظ ہے۔

ہر حال میں اس کا وہ حق ادا کیا جائے گا جو شریعت اور انسانیت کا تقاضا ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کی قسم، وہ مومن نہیں ہے۔ خدا کی قسم، وہ مومن نہیں ہے۔ خدا کی قسم، وہ مومن نہیں ہے۔

جس کی برائیوں سے اس کا پڑوسی امن میں نہ ہو۔ الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ صحیح البخاری، حدیث نمبر 6016۔ اس حدیث کے مطابق کوئی مسلمان اگر اپنے پڑوسی کو ستائے، وہ اس طرح رہے کہ اس کے پڑوسی کو اس سے تکلیف پہنچے، وہ اپنے پڑوسی کے لیے دل آزاری کا سبب بن جائے، تو ایسے مسلمان کا ایمان و اسلام ہی مجتبیٰ ہو جائے گا۔ کسی آدمی کی انسانیت اور اس کے دینی جذبے کی پہلی کسوٹی اس کا پڑوسی ہے۔

پڑوسی اس بات کی پہچان ہے کہ آدمی کے اندر انسانی جذبہ ہے یا نہیں، اور یہ کہ وہ اسلامی احکام کے بارے میں حساس ہے یا غیر حساس۔ کسی آدمی کا پڑوسی اس سے خوش ہو تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ آدمی صحیح آدمی ہے، اور اگر اس سے اس کا پڑوسی ناخوش ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ آدمی صحیح نہیں۔ پڑوسی کے سلسلے میں شریعت کے جو احکام ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مومن کو چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی کی یکطرفہ طور پر رعایت کرے۔ وہ پڑوسی کے رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے ساتھ حسنِ سلوک کی کوشش کرے۔

اچھا پڑوسی بننا خود آدمی کے اچھے انسان ہونے کا ثبوت ہے۔ ایسے ہی انسان کو خدا اپنی رحمتوں میں حصے دار بنائے گا۔ کتاب اسلام کیا ہے؟ مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 35۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.