Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam kya hai
Islam kya hai

Safaai

Urdu · 4 min

صفائی۔ مومن ایک پاکیزہ انسان ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ایمان اس کی روح کو پاکیزہ بناتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کا ظاہر بھی پاکیزہ ہو جاتا ہے۔

اس کا ایمانی مزاج اس کو ایک صفائی پسند انسان بنا دیتا ہے۔ مومن اپنی نماز کے لیے روزانہ کم از کم 5 وقت ہاتھ، پاؤں اور چہرے کو دھو کر وضو کرتا ہے۔ وہ روزانہ ایک بار نہا کر اپنے پورے جسم کو پاک کرتا ہے۔ اس کا کپڑا خواہ سادہ ہو، مگر وہ ہمیشہ دھلا ہوا صاف ستھرا کپڑا پہننا پسند کرتا ہے۔

اسی کے ساتھ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کا گھر صاف ستھرا رہے۔ چنانچہ روزانہ گھر کی صفائی، سامان کو قرینے سے رکھنا، ہر اس چیز سے گھر کو پاک رکھنا جو بدبو یا گندگی پیدا کرنے والی ہو۔ یہ ساری چیزیں اس کی روزمرہ کی زندگی میں شامل ہو جاتی ہیں۔ مومن کو اس کے بغیر چین نہیں آتا کہ اس کے جسم سے لے کر اس کے گھر تک ہر چیز صاف ستھری رہے۔

صفائی کا یہ ذوق صرف اپنے جسم اور اپنے گھر تک محدود نہیں رہتا۔ اس کا یہ ذوق اس کے گھر کے باہر، اس کے پڑوس تک پہنچ جاتا ہے۔ وہ چاہنے لگتا ہے کہ وہ جہاں رہے، اس کا پورا ماحول صاف ستھرا رہے۔ وہ اس کا پورا اہتمام کرتا ہے کہ وہ یا اس کے گھر والے، آس پاس کے ماحول کو گندا کرنے کا سبب نہ بنے۔

یہی تربیت وہ دوسروں کو بھی دیتا ہے۔ اس کو اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک وہ اپنے پورے پڑوس میں صفائی ستھرائی کا ماحول قائم نہ کر لے۔ عام لوگوں کے لیے صفائی صرف صفائی ہے، مگر مومن کے لیے صفائی عام معنوں میں صفائی بھی ہے اور اسی کے ساتھ وہ ایک عبادت بھی ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ خدا صاف ستھرے لوگوں کو پسند کرتا ہے۔

مزید یہ کہ مومن کا ایمان اس بات کی ضمانت ہے کہ جب وہ اپنے جسم کو پاک صاف کرے تو اسی کے ساتھ اس کی روح بھی پاک صاف ہو جائے۔ اس لیے کہ جب وہ جسمانی پاکی کا عمل کرتا ہے تو عین اسی وقت اس کی یہ دعا کہ خدایا تو میرے ظاہر کے ساتھ میرے باطن کو بھی پاک کر دے، اس کی روح کی پاکی کا ذریعہ بھی اس کی روح کی پاکی کا ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ کتاب اسلام کیا ہے؟ مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 30۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.