Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Khona,Paana

Urdu · 4 min

کھونا پانا۔ دنیا میں آدمی کبھی کھوتا ہے اور کبھی پاتا ہے؛ یہ دونوں تجربے ایسے ہیں جو ہر آدمی کو اور ہمیشہ پیش آتے ہیں، کوئی بھی اس سے بچا ہوا نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ان تجربات کو آدمی کو کس طرح لینا چاہیے؟ اسلام بتاتا ہے کہ دونوں ہی تجربے آزمائش کے تجربے ہیں؛ یہاں "پانا" بذاتِ خود کامیابی نہیں۔

اسی طرح "کھونے" کا مطلب یہ نہیں کہ آدمی آخری طور پر ناکام ہو گیا۔ کھونے یا پانے کے معاملے میں اصل اہمیت خود کھونے یا پانے کی نہیں ہے؛ اصل اہمیت کی بات یہ ہے کہ آدمی پر جب یہ تجربات گزرے، تو اس کے بعد اس نے کس قسم کا ردِعمل پیش کیا۔ جب آدمی پر کھونے کا تجربہ گزرے، تو اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ وہ اپنے کو محروم اور ناکام سمجھ کر حوصلہ کھو بیٹھے، یا فریاد و شکایت میں مشغول ہو جائے۔ اس کے بجائے، آدمی کو چاہیے کہ وہ حوصلہ مندی کا ثبوت دے: وہ اس کو برداشت کرتے ہوئے اپنے ذہنی اعتدال کو برقرار رکھے۔

وہ یہ سوچے کہ دینے والا بھی خدا ہے اور لینے والا بھی خدا۔ اس لیے مجھے خدا کے فیصلے پر راضی رہنا ہے۔ خدا کے فیصلے پر راضی رہ کر ہی میں دوبارہ اس کی رحمت اور توجہ کا مستحق ہو سکتا ہوں۔ اسی طرح جب آدمی کو "پانے" کا تجربہ ہو، تو اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ وہ فخر و ناز کی نفسیات میں مبتلا ہو جائے۔

وہ اپنے آپ کو اونچا سمجھنے لگے۔ اس کے برعکس، اس کو ایسا کرنا چاہیے کہ کامیابی اس کی تواضع میں اضافہ کرے؛ خدا اور انسانیت کی نسبت سے اس کے اوپر جو فرائض آتے ہیں، ان کو وہ اور زیادہ اہتمام کے ساتھ ادا کرنے لگے۔ اس دنیا میں کھونا بھی امتحان ہے اور پانا بھی امتحان۔ نہ کھونے والا ناکام ہے اور نہ پانے والا کامیاب۔

کامیابی اور ناکامی کا اصل معیار یہ ہے کہ ان تجربات کے بعد آدمی کیسا ثابت ہوتا ہے۔ کامیاب وہ ہے جو کھونے اور پانے کے تجربات کے باوجود اعتدال پر رہے؛ دونوں میں سے کوئی تجربہ اس کو اعتدال کی راہ سے ہٹانے والا ثابت نہ ہو۔ ایسے ہی لوگ خدا کی نظر میں کامیاب لوگ ہیں۔ کوئی بھی چیز ان کی کامیابی میں خلل ڈالنے والی نہیں۔

اسلامک تعارف: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 52۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.