Maulana Wahiduddin Khan
5 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Hadees-e-Rasool

Urdu · 5 min

حدیثِ رسول، قرآن: لفظ اور معنی دونوں کے اعتبار سے خدا کا کلام ہے۔ حدیث اس مجموعے کو کہا جاتا ہے جو معنی کے اعتبار سے خدا کی بات ہے، مگر لفظ کے اعتبار سے وہ رسول کی اپنی زبان سے ادا ہوئی ہو۔ گویا کہ قرآن براہِ راست طور پر خدا کا ہدایت نامہ ہے، اور حدیث بالواسطہ طور پر خدا کا ہدایت نامہ۔ حدیث کی بہت سی کتابیں ہیں، ان میں سے کچھ کتابیں وہ ہیں جو خصوصی طور پر زیادہ اہمیت رکھتی ہیں، مثلاً صحیح البخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، موطا الامام مالک، مسند الامام احمد۔

حدیث قرآن مجید کی تشریح اور تفصیل ہے۔ قرآن میں زیادہ تر اصولی احکام بیان کیے گئے ہیں، ان احکام کی تفصیلات حدیث سے معلوم ہوتی ہیں۔ اسی طرح نظری احکام کا عملی ڈھانچہ بھی حدیث ہی سے معلوم ہوتا ہے۔ حدیث کی اہمیت اسلام میں اتنی زیادہ ہے کہ اس کو قرآن سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

حدیث کی اہمیت اسلام میں اتنی زیادہ ہے کہ اس کو قرآن سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حدیث کی کتابوں میں زندگی کے تمام پہلوؤں کے بارے میں تعلیمات اور احکام موجود ہیں، مثلاً یہ کہ نیت اور کیفیت کے اعتبار سے ایک مسلمان کو کیسا ہونا چاہیے، عبادت کا تفصیلی طریقہ کیا ہے، روزمرہ کی زندگی میں لوگوں کے ساتھ کس طرح معاملہ کیا جائے، زبان کا استعمال کس طرح کیا جائے، کھانے پینے کے حدود کیا ہیں، خاندانی نظام کا ڈھانچہ کس طرح بنایا جائے، اجتماعی تعلقات کی بنیاد کیا ہو، صلح و جنگ کے ضابطے کیا ہیں۔ مسلمانوں کا اگر کوئی اسٹیٹ ہو تو اس کو کس طرح چلایا جائے، وغیرہ۔ اس طرح کے تمام معاملات جو انسانی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کے اوپر دنیا و آخرت کی کامیابی کا انحصار ہے، وہ سب تفصیل کے ساتھ حدیث کے ذخیرے میں موجود ہیں۔

حدیث کے مطالعے کے بغیر نہ اسلام کا مطالعہ مکمل ہوتا، اور نہ حدیث کے بغیر اسلامی زندگی کا نقشہ بنایا جا سکتا۔ قرآن کے بعد اسلام کا سب سے بڑا ماخذ حدیث ہے۔ کسی حدیث کے بارے میں جب یہ ثابت ہو جائے کہ وہ پیغمبر اسلام کی حدیث ہے، تو اس کو ماننا اتنا ہی ضروری ہو جاتا ہے جتنا کہ قرآن کو ماننا۔ اسلام ایک تعارف مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 13۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.