Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam Aur Inteha Pasandi
Islam Aur Inteha Pasandi

عمر ضائع کردی

Urdu · 4 min

1330 ھ میں رشید رضا مصری (1865-1935) ہندستان آئے تھے ۔ وہ دارالعلوم دیو بند گئے ۔ وہاں ان کے خیر مقدم کے لیے ایک جلسہ ہوا۔ اس موقع پر موصوف نے دارالعلوم کے ایک استاد سے پوچھا کہ یہاں حدیث کے درس کا طریقہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب حدیث پڑھی جاتی ہے تو محدث پہلے اس کے علمی نکات کو بیان کرتا ہے۔ اگر بادی الرائے میں حدیث امام ابو حنیفہ ؒکے مسلک کے خلاف ہوتی ہے تو محدث حنفی مسلک سے اس کی مطابقت ثابت کرتا ہے۔ رشید رضا نے یہ سن کر کہا ،کیا یہی تمام احادیث میں ہوتا ہے۔ کہا گیا ہاں، انہیں یہ بات بہت عجیب معلوم ہوئی ۔ مولا نا محمد یوسف بنوری (1908-1977) کی روایت کے مطابق ،انہوں نے کہاهَلِ الحَديثُ حَنَفِيٌّ، وَكَيْفَ يُمكِنُ ذٰلِكَ، وَهَلْ هٰذَا إِلَّا عَصَبِيَّةٌ مَا لَهَا مِن سُلطَانٍ( كيا حدیث بھی حنفی ہے، ایسا کس طرح ہو سکتا ہے، یہ تو محض عصبیت ہے، جس کے لیے کوئی دلیل نہیں)۔ مولانا انور شاہ کشمیری (1875-1934)اس زمانے میں دارالعلوم میں حدیث کے استاد تھے۔ انہیں یہ خبر پہونچی تو انہوں نے اپنی خیر مقدمی تقریر میں اس کو اپنا موضوع بنایا اور’’ ثابت‘‘ کر دیا کہ تمام حدیثیں فقہ حنفی کے مطابق ہیں( نفحۃ العنبر، صفحہ 70-71)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

تاہم انور شاہ کشمیری کو آخر عمر میں اس طریقِ تعلیم کی خامی کا احساس ہو گیا تھا۔ موصوف کے شاگرد مولانا مفتی محمد شفیع (1976-1897) ناقل ہیں کہ مولا نا کشمیری نے ان سے کہا

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ہماری تمام کدو کاوش کا خلاصہ یہ رہا ہے کہ دوسرے مسلکوں پر حنفیت کی ترجیح قائم کریں... مگر کیا حاصل ہے اس کا۔ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے مسلک کو صواب محتمل الخطا (درست مسلک جس میں خطا کا احتمال موجود ہے)ثابت کریں اور دوسرے مسلک کو خطا محتمل الصواب (غلط مسلک جس کے حق ہونے کا احتمال موجود ہے)کہیں... ہم تمام تر تحقیق و کاوش کے بعد یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ صحیح ہے، لیکن احتمال موجود ہے کہ یہ خطا ہو۔ اور وہ خطا ہے اس احتمال کے ساتھ کہ وہ درست ہو۔ قبر میں منکر نکیر نہیں پوچھیں گے کہ رفع یدین حق تھا یا ترک رفع یدین حق تھا۔ آمین بالجہر حق تھی یا با لسر حق تھی... جس چیز کو نہ دنیا میں نکھرنا ہے، نہ محشر میں۔ اس کے پیچھے پڑ کر ہم نے اپنی عمر ضائع کر دی... اور جو صحیح اسلام کی دعوت تھی، جس کی دعوت انبیائے کرام لے کر آئے تھے ... آج وہ دعوت تو نہیں دی جارہی ... ہم لگے ہوئے ہیں ان فروعی بحثوں میں ۔ (وحدتِ امت از مفتی محمد شفیع، لاہور، 1997، صفحہ 13-15) بحوالہ تجدید دین۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content