Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Hikmat-e-Ikhtilaf
Hikmat-e-Ikhtilaf

آخرت رخی سوچ

Urdu · 2 min read

آخرت رخی سوچ

غزوۂ ذات السلاسل کا واقعہ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر وبن العاص کولشکر کا سردار مقرر کیا۔ مگر پورالشکر بیک وقت تیار نہ تھا۔ آپ نے عمروبن العاص کو ایک دستہ کے ساتھ پہلے روانہ کر دیا۔ اس کے بعد دوسو مہاجرین و انصار کے ساتھ دوسرا دستہ تیار ہوا اور ابوعبیدہ بن الجراح کی سرداری میں روانہ ہوا ۔ جھنڈا دیتے ہوئے آپ نے ان کو جو نصیحتیں کیں ، ان میں سے ایک یہ تھی  جب تم اپنے ساتھی (عمرو بن العاص) سے ملو تو تم دونوں مل کر کام کرنا، اختلاف مت کرنا —إذَا قَدِمْت عَلَى صَاحِبِك ‌فَتَطَاوَعَا ‌وَلَا ‌تَخْتَلِفَا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ابوعبیدہ کا دستہ جب مدینہ سے چل کر عمرو بن العاص کے پاس پہنچا تو نماز کا وقت آگیا تھا۔ صفیں کھڑی ہوئیں ، ابوعبیدہ نے چاہا کہ امامت کریں ۔ عمرو بن العاص نے اس سے اختلاف کیا۔ انھوں نے کہا آپ میری مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ یہ صحیح نہیں کہ آپ امامت کریں جب کہ اصل امیر میں ہوں۔ ابو عبید ہ کے دستہ کے لوگ جن میں ابو بکر و عمر بھی تھے ، نے کہا کہ عمرو بن العاص اپنے دستہ کے امیر ہیں اور ابوعبیدہ اپنے دستہ کے عمرو بن العاص نے اس تقسیم سے اتفاق نہیں کیا، اور کہا  تم لوگ میری مدد کے لیے بھیجے گئے ہو (إِنَّمَا أَنْتُم مَدَدٌ ‌أُمْدِدْتُ ‌بِكُم)، پس میں ہی قائد ہوں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ابوعبیدہ بن الجراح نے جب اختلاف بڑھتے دیکھا تو انھوں نے اپنا حق واپس لے لیا، اور کہا کہ رسول اللہ نے مجھے نصیحت کی تھی کہ تم عمرو بن العاص سے ملو تو جھگڑا مت کرنا، اتفاق کے ساتھ کام کرنا 

quoted sourceQuoted from another author or source

وَإِنّك وَاَللهِ إنْ عَصَيْتنِي لَأُطِيعَنّكَ۔ یعنی،خدا کی قسم اگر تم میری بات نہ مانو تب بھی میں تمھاری اطاعت کر دوں گا(مغازی الواقدی، جلد2، صفحہ771)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content