Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Hikmat-e-Ikhtilaf
Hikmat-e-Ikhtilaf

ترک تعلق نہیں

Urdu · 1 min read

ترکِ تعلق نہیں

ایک حدیثِ رسول ان الفاظ میں آئی ہے

أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، يَلْتَقِيَانِ فَيَصُدُّ هَذَا وَيَصُدُّ هَذَا، وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ(مسند احمد، حدیث نمبر 13354)۔ یعنی انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا آپس میں ایک دوسرے سے بغض نہ کرو، ایک دوسرے سے حسد نہ رکھو، ایک دوسرے کی برائی نہ کرو، اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ، اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین رات سے زیادہ ترک تعلق کرے، دونوں ملیں تویہ ایک طرف ہوجائے، اور وہ دوسری طرف۔ دونوں میں بہتر وہ ہے، جو سلام میں پہل کرے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں تعلق ختم کرنا پسندیدہ عمل نہیں۔اختلاف والے شخص سے سلام وکلام بند کرنا یا اس کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا چھوڑ دینا کسی بھی حال میں درست نہیں۔ اصل یہ ہے کہ اختلاف (difference)انسانی زندگی کا ایک حصہ ہے۔ متعدد اسباب سے لوگوں کے درمیان اختلاف ہوتا رہتا ہے۔ اختلاف کے ہونے کو روکا نہیں جاسکتا۔ البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ اختلاف کے باوجود آدمی اپنے آپ کو صحیح رویے پر قائم رکھے۔ایسے لوگوں کے لیے اسلام میں بہت بڑا ثواب (reward) ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

بہترین انسان وہ ہے، جو اختلاف کو ڈسکشن اور ڈائیلاگ کا ذریعہ بنائے، نہ یہ کہ اختلاف کو باہمی بگاڑ کا ذریعہ بنایا جائے۔ اختلاف کوتبادلۂ خیال (discussion) کا ذریعہ بنانا چاہیے، نہ کہ ترک تعلق کا ذریعہ۔ اختلاف کو دشمنی کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، بلکہ اس کو ڈسنٹ (dissent) کے طور پر لینا چاہیے۔ یعنی رائے (opinion) کی سطح پر اختلاف، مگرسماجی تعلق (social relationship) کی سطح پر اتفاق۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content