Maulana Wahiduddin Khan
5 min left
0:00

← Haqeeqat-e-Hajj
Haqeeqat-e-Hajj

Maqaamaat-e-Hajj

Urdu · 5 min

مقامات حج: مکہ، عرب کا مشہور شہر جہاں حضرت ابراہیم نے بیت اللہ کی تعمیر کی تھی؛ مدینہ، اس کا قدیم نام یثرب تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے یہاں آئے تو اس کا نام مدینہ پڑ گیا۔ بدر، وہ مقام جہاں مخالفینِ اسلام کے ساتھ پہلی جنگ پیش آئی۔ شمیسیہ، وہ مقام جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے بیعتِ رضوان لی تھی۔

یلملم، ہندوستان، پاکستان، یمن وغیرہ کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات۔ جحفہ، موجودہ نام رابعہ، یہ مصر، شام، یورپ وغیرہ کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات ہے۔ ذات عرق، یہ عراق کی طرف سے آنے والے حاجیوں کی میقات ہے۔ قرن المنازل، ایک پہاڑی، یہ نجد والوں کی میقات ہے۔

ذوالحلیفہ، موجودہ نام بیرعلی، یہ مدینے کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔ حرا، مکے کے قریب ایک غار جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی اتری تھی۔ احد، مدینے کے قریب ایک پہاڑ کا نام، جہاں مشہور غزوۂ احد پیش آیا تھا۔ صفا بیت اللہ کے قریب کی ایک پہاڑی، جہاں سے حاجی لوگ سعی شروع کرتے ہیں۔

مروہ، ایک پہاڑی چٹان جہاں سعی ختم کی جاتی ہے۔ جبل نور، مکے کے قریب ایک پہاڑ جس کے اوپر غارِ حرا واقع ہے۔ جبل ثور، ایک پہاڑ جس کے غار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے موقع پر 3 رات قیام کیا۔ جبل رحمت، میدانِ عرفات کی پہاڑی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کا خطبہ دیا تھا۔

جبل تکبیر، منیٰ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔ جبل قزح، مزدلفہ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔ جنت المعلیٰ، مکے کا قبرستان جس میں حضرت خدیجہ وغیرہ کی قبریں ہیں۔ جنت البقیع، مدینے کا بڑا قبرستان۔

مسجد قباء، مدینے کے قریب ایک مسجد جو اسلام میں سب سے پہلے بنائی گئی۔ مسجد قبلتین، وادی عقیق کے قریب کی ایک مسجد جس میں تحویلِ قبلہ کا حکم نازل ہوا۔ مسجد خیف، منیٰ میں واقع ایک مسجد، یہاں حاجی 8 ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔ مسجد نمیرہ، عرفات کے کنارے ایک مسجد جہاں 9 ذی الحجہ کو ظہر و عصر کی نماز جمع کر کے پڑھی جاتی ہے۔

المساجد الخمسہ، مدینے کی پانچ مسجدیں، کہا جاتا ہے کہ غزوۂ احزاب کے موقع پر یہیں خندق کھودی گئی تھی۔ مزدلفہ، منیٰ اور عرفات کے درمیان ایک میدان کا نام۔ مشعر الحرام، مزدلفہ میں ایک مقام جہاں وقوف کیا جاتا ہے۔ محسر، مزدلفہ سے ملا ہوا ایک میدان جہاں اصحابِ فیل پر عذاب نازل ہوا تھا۔

بیر عثمان، یہ مدینے کے قریب ایک قدیم کنواں ہے جو حضرت عثمان کی طرف منسوب ہے۔ منیٰ، ایک مقام کا نام، یہیں جمرات پر رمی کی جاتی ہے۔ عرفات، ایک بڑا میدان جہاں حاجی 9 ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔ حقیقت حج، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 112۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.