Maulana Wahiduddin Khan
6 min left
0:00

← Haqeeqat-e-Hajj
Haqeeqat-e-Hajj

Istelahaat-e-Hajj

Urdu · 6 min

اصطلاحاتِ حج: میقات، مکے سے پہلے کا وہ مقام جہاں سے احرام باندھا جاتا ہے۔ احرام: حج یا عمرے کی نیت کر کے خاص طرح کا سادہ لباس پہننا۔ تلبیہ: "لبیک اللہم لبیک" والی دعا پڑھنا۔ تحلیل: "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" پڑھنا۔

طواف: خانۂ کعبہ کے گرد 7 چکر لگانا۔ طواف کی کئی قسمیں ہیں، مثلاً طوافِ قدوم، طوافِ زیارت، طوافِ وداع۔ مطاف: خانۂ کعبہ کے گرد کی وہ جگہ جہاں گھوم کر طواف کیا جاتا ہے۔ عمرہ: حجِ اصغر یعنی احرام باندھ کر کعبے کا طواف کرنا، اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا۔

حجِ افراد: صرف حج کا احرام باندھنا؛ وہ شخص مفرد ہے جو اس طرح احرام باندھے۔ قران: حج اور عمرہ دونوں کا احرام ایک ساتھ باندھنا؛ ایسا کرنے والے کو "قارن" کہتے ہیں۔ تمتع: حج کے زمانے میں احرام باندھ کر عمرہ کرنا، اور پھر کچھ دنوں کے لیے احرام کھول کر حج کے لیے دوبارہ احرام باندھنا؛ ایسے شخص کو "متمتع" کہا جاتا ہے۔ رمل: طواف کے وقت اکڑ کر چلنا اور کندھوں کو ہلانا۔

ازتباع: احرام کی دو چادروں میں سے اوپر والی چادر کو دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا۔ سعی: صفا اور مروہ کے درمیان 7 مرتبہ آنا جانا۔ میلین اخزرین: وہ سبز ستون جن کے درمیان سعی کرنے والے کو تیز چلنا ہوتا ہے۔ شوط: کعبے کے گرد 1 چکر یا صفا و مروہ کے درمیان 1 چکر لگانے کو شوط کہتے ہیں۔

استلام: حجرِ اسود کو چھونا، یا اس کا بوسہ لینا، یا دونوں ہتھیلی کو اس طرف کر کے چومنا۔ استلام: حجرِ اسود کو چھونا، یا اس کا بوسہ لینا، یا دونوں ہتھیلی کو اس کی طرف کر کے چومنا۔ وقوف: عرفات کے میدان میں اور مزدلفہ میں پہنچ کر کچھ دیر ٹھہرنا۔ رمی: جمرے پر کنکریاں پھینکنا؛ جمرات 3 ہیں: جمرہ اولی، جمرہ وسطی، جمرہ عقبی۔

تحلیق: قربانی کے بعد بال منڈانا۔ تقصیر: قربانی کے بعد بال ترشوانا۔ افاقی: وہ مسلمان جو حج کے لیے حدودِ میقات کے باہر سے آیا ہو۔ حطیم: خانۂ کعبہ کا وہ حصہ جو پہلے اس کا جز تھا مگر اب اس سے باہر ہے۔

حجرِ اسود: وہ پتھر جو کعبے کے جنوب مشرقی کونے میں نصب ہے۔ منیٰ: ایک مقام جو مکے سے 3 میل کے فاصلے پر ہے۔ مزدلفہ: عرفات اور منیٰ کے درمیان ایک میدان، جو منیٰ سے بجانب مشرق 2 میل کے فاصلے پر ہے۔ اہلِ حل: وہ لوگ جو میقات کی حدود کے اندر اور حدودِ حرم سے باہر رہتے ہوں۔

اہلِ حرم: مکہ اور حرم میں بسنے والے لوگ۔ ہدی: وہ جانور جو قربانی کی نیت سے حاجی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ تقلید: قربانی کے جانور کے گلے میں پٹا باندھنا۔ رفث: بےہودہ باتیں کرنا؛ ایسی باتیں ایامِ حج میں حرام ہیں۔

نحر: قربانی جو رمی کے بعد منیٰ میں کی جاتی ہے۔ وادیِ محسر: مزدلفہ کا ایک مقام جہاں ابرہا کی فوج کو خدا نے تباہ کیا تھا۔ جمرات: جمرہ اولی، جمرہ وسطی، جمرہ عقبی؛ یہ تینوں مسجدِ خیف کے پاس ہیں۔ ملتظم: حجرِ اسود اور کعبے کے دروازے کے درمیان کی جگہ، جہاں خصوصی دعا کی جاتی ہے۔

رکنِ اسود: کعبے کا چوتھا گوشہ، جہاں سے حجرِ اسود کا استلام کر کے طواف شروع کیا جاتا ہے۔ مقامِ ابراہیم: وہ پتھر جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیم نے خانۂ کعبہ کی تعمیر کی تھی۔ کفارہ: حج کی ادائیگی میں غلطی کی تلافی کے لیے قربانی دینا یا صدقہ کرنا۔ حقیقتِ حج: مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 110۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.